پیلووینس (راجہ نورالہی عاطف سے) جماعت اسلامی کے مرکزی راہنما ایڈووکیٹ میاں مقصود احمد نے
پیلووینس (راجہ نورالہی عاطف سے) جماعت اسلامی کے مرکزی راہنما ایڈووکیٹ میاں مقصود احمد نے پیلووینس کا خصوصی دورہ کیا جہاں کارکنان اور عہدیداران نے ان کا پرتپاک استقبال کیااور کارکنان کی بڑی تعداد نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
دورے کے دوران ایڈووکیٹ میاں مقصود احمد نے مقامی رہنماؤں اور کارکنان سے ملاقات کی اور تنظیمی امور، عوامی مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کارکنان کے جذبے اور وابستگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں دیانت دار اور اصولی سیاست کے فروغ کے لیے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
دورہ ءپیلووینس کےدوران ایڈووکیٹ میاں مقصود احمد ، مرکزی رہنما جماعت اسلامی پاکستان، نے ھدی پبلک سکول اینڈ انٹر کالج پیلووینس کا بھی وزٹ کیا۔ ان کے ساتھ چیئرمین ادارہ ہذا ایڈووکیٹ ملک محمد وارث جسرہ اور ملک سیف الرحمن جسرہ ایڈووکیٹ لاہور ہائیکورٹ بھی موجود تھے۔ اس موقع پر
پرنسپل ملک کرم الٰہی نے مہمانوں کا استقبال کیا اور انہیں کلاسز اور سکول کا دورہ کروایا۔ میاں مقصود احمد نے سکول کے نظم ونسق، ڈسپلن، صفائی اور تعلیمی معیار کو دیکھ کر بہت خوشی کا اظہار کیا اور پرنسپل اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ۔