خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کے احکامات پر
خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر خوشاب ڈاکٹر عمارہ شیرازی کے احکامات پر خوشاب پولیس کی جانب سے پیرا فورس بھرتی کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات کئے گئے۔پیرا فورس کی نئی بھرتی 2026 کے سلسلہ میں ضلع خوشاب میں امیدواروں کے جسمانی ٹیسٹ کا مرحلہ جاری ہے، جس میں دوڑ ٹیسٹ اور قد، چھاتی کی پیمائش (مئیرمنٹ) سمیت دیگر مراحل شفاف انداز میں مکمل کیے جا رہے ہیں۔ڈی پی او خوشاب کی ہدایت پر بھرتی کے تمام مراحل کے دوران خوشاب پولیس کی جانب سے فول پروف سیکیورٹی کے مؤثر انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ امیدواروں کو پرامن ماحول میں ٹیسٹ دینے کی سہولت فراہم کی جا سکے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جا سکے۔ خوشاب پولیس کی ٹیمیں موقع پر موجود رہ کر سیکیورٹی ڈیوٹی، نظم و ضبط برقرار رکھنے اور ٹریفک کنٹرول سمیت دیگر امور کی نگرانی کر رہی ہیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق خوشاب پولیس کی جانب سے امن و امان کی فضا برقرار رکھنا پولیس کی اولین ترجیح ہے۔