November 17, 2026

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی

IMG-20260213-WA0245

خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی زیرصدارت کانفرنس ہال میں ماہ رمضان المبارک میں پرائس کنٹرول،مصنوعی مہنگائی روکنے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پرسو فیصد عملدرآمد یقینی بنانے کے حوالے سے اجلاس منقعد ہوا۔اس موقع پرڈی او انڈسٹری محمد عبداللہ ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی شہباز وڑائچ جوہرآباد،دیگر محکموں کے افسران کے علاوہ خوشاب وجوہرآباد کے انجمن تاجران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے کہاکہ ڈویژن سطح پر مصدقہ ڈیٹیل اور مارکیٹوں ،منڈیوں کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اور عوام کو رمضان المبارک میں ریلیف فراہم کرنے کے لیے اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کا تعین کیا جائے اور مقررہ کردہ قیمتوں پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو رمضان المبارک کے مہینے میں ریلیف میسر آ سکیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلی ا پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات کو روشنی میں رمضان کے حوالے سے تمام پہلو کی کڑی نگرانی کی جائے۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے انجمن تاجران کے صدورکو واضح کیاکہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات پر عملدرآمدسو فیصد یقینی بنایا جائے اور ماہ رمضان المبارک برکتوں والا مہینہ ہے روزہ داروں کو اعلی معیار کھانے پینے کی اشیاء جائز اور سرکاری نرخوں میں فراہم کی جائیں ماضی کی طرح اب بھی ماہ رمضان المبارک میں وزیر اعلی ا کے احکامات پرہر صورت عمل در آمد ہو گا پرائس مجسٹریٹس کو متحرک اور کاروائی کا مکمل اختیار حاصل ہوگاناجائز منافع خوری سے کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی جائے گی،سرکاری ڈیوٹی پر معمور پرائس کنٹرول افسران ،ملازمین کو چیکنگ کے دوران کار سرکار میں مداخلت دھکمی آمیز الفاظ، بدتمیزی ،گالم گلوچ ،بلیک میلنگ اور انتظامیہ کی رٹ چیلنج کرنے ماہ رمضان المبارک کے مہینے میں شہر کی فضا اورماحول خراب کرنے والے عناصر کے خلاف سخت ایکشن ہو گا ۔لہذا ضلعی انتظامیہ اور حکومت پنجاب کے احکامات پر عملدرآمد یقینی بنائیں انجمن تاجران نے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ۔