November 17, 2026

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں ذمے دار صحافت اور مصنوعی ذہانت

IMG-20260213-WA0237

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ) شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی میں ذمے دار صحافت اور مصنوعی ذہانت کی اخلاقیات پر پہلا عالمی میڈیا سمپوزیم منعقدشہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی، شہید بینظیر آباد کے شعبۂ میڈیا اینڈ کمیونیکیشن اسٹڈیز کے زیرِ اہتمام اور سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے دو روزہ پہلا عالمی میڈیا سمپوزیم منعقد کیا گیا، جس کا موضوع تھا:ڈیجیٹل تبدیلی کے دور میں ذمے دار صحافت: غلط معلومات، گمراہ کن اطلاعات، مصنوعی ذہانت کی اخلاقیات اور پاکستان سمیت عالمی میڈیا کا منظرنامہ۔” اس عالمی سمپوزیم میں ملکی و غیر ملکی ماہرین، نامور اسکالرز، صحافیوں، پالیسی سازوں، میڈیا پروفیشنلز اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے ڈیجیٹل تبدیلی، مصنوعی ذہانت، میڈیا اخلاقیات، ڈیجیٹل گورننس اور عوامی اعتماد سے متعلق اہم امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ سمپوزیم کا مقصد ذمے دار صحافت کو فروغ دینا، اخلاقی معیارات کو مضبوط بنانا اور تعلیمی اداروں و میڈیا پروفیشنلز کے درمیان تعاون کو بڑھانا تھا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی، شہید بینظیر آباد انجینئر پروفیسر ڈاکٹر مدد علی شاہ نے کہا کہ اخلاقی صحافت جمہوری اقدار کے تحفظ اور میڈیا اداروں پر عوامی اعتماد قائم رکھنے کے لیے نہایت ضروری ہے۔ ڈین، فیکلٹی آف سوشل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر طیبہ ظریف نے تعلیمی اداروں کے کردار پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ جامعات غلط اور گمراہ کن معلومات کے خلاف جدوجہد اور ڈیجیٹل چیلنجز سے نمٹنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ پروگرام کے چیف آرگنائزر ڈاکٹر محمد یاسین موریجو نے مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے مصنوعی ذہانت پر مبنی میڈیا ماحول میں صحافتی ذمے داری کی اہمیت پر زور دیا۔ سمپوزیم میں بطورِ خاص مہمان کمشنر شاہ میر خان بھٹو نے شرکت کی۔ نامور صحافیوں میں شہزیب جیلانی (ڈائریکٹر، سینٹر فار ایکسیلینس ان جرنلزم)، ڈاکٹر سید محمد عسکری، غلام نبی مورائی، زرار کھوڑو، نادیہ نقی، شاکر علی ، عبدالرؤف شیخ (ڈپٹی ڈائریکٹر، ایف آئی اے)، محمد موسیٰ گوندل (ڈائریکٹر انفارمیشن)، سہیل سانگی، اظہار سومرو اور دیگر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ بین الاقوامی میڈیا ماہرین میں ڈاکٹر نور عزتی بنت عزیز (یونیورسٹی آف ملایا، ملائشیا) اور ڈاکٹر محمد اسامہ شفیق (ڈائریکٹر ریسرچ اینڈ میڈیا ڈائنامکس، برطانیہ) نے مصنوعی ذہانت کی اخلاقیات، نیوز روم جدت، غلط معلومات اور ریگولیٹری فریم ورک پر اپنے تجزیے پیش کیے تعلیمی ماہرین میں پروفیسر ڈاکٹر بشیر میمن، پروفیسر ڈاکٹر عصمت ارا، پروفیسر ڈاکٹر مجیب ابڑو، ڈاکٹر رعنا افضل اور دیگر نے تحقیق پر مبنی خیالات پیش کیے سمپوزیم کے دوران پینل مباحثے، غلط معلومات کے تدارک سے متعلق کیپسٹی بلڈنگ ورکشاپ اور میڈیا و ڈیجیٹل اخلاقیات پر ایک علمی کتاب کی رونمائی بھی کی گئی دوسرے روز کے اختتام پر سمپوزیم کی سفارشات متفقہ طور پر منظور کی گئیں، جبکہ سمپوزیم کی رپورٹ متعلقہ شعبے کو پالیسی سازی کے لیے ارسال کی جائے تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی زرداری، پروفیسر ڈاکٹر سلمان بشیر میمن، پروفیسر ڈاکٹر سید ریحان علی شاہ، ڈاکٹر محمد آفتاب مدنی، ڈاکٹر دستار علی چانڈیو، میڈم فوزیہ سومرو سمیت دیگر معزز فیکلٹی ممبران، مختلف جامعات کے ریسرچ اسکالرز، انتظامی افسران اور میڈیا کے طلبہ نے بھی شرکت کی۔