ٹھٹھ رپورٹ عبدالعزیز شیخ ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت عوامی مسائل کے حل میں سرگرم –
ٹھٹھ
رپورٹ عبدالعزیز شیخ
ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت عوامی مسائل کے حل میں سرگرم –
ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ سرمد علی بھاگت اوپن ڈور پالیسی کے تحت عوامی مسائل کے حل میں بھرپور مصروف عمل ہیں ۔ ضلع بھر کے مختلف علاقوں سے روزانہ کی بنیاد پر بڑی تعداد میں سائلین ڈپٹی کمشنر آفس پہنچ کر اپنے مسائل پیش کر رہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مسائل پر فوری نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ محکموں کے افسران کو بروقت احکامات جاری کیے تاکہ عوام کے مسائل جلد از جلد حل ہو سکیں ۔ انہوں نے عوام سے کہا کہ وہ اعتماد کے ساتھ اپنے مسائل ڈپٹی کمشنر آفس میں پیش کریں ، اور یقین دہانی کروائی کہ ہر شکایت کو مناسب توجہ دی جائے گی۔ سرمد علی بھاگت نے کہا کہ عوام کی خدمت ان کی اولین ترجیح ہے اور اوپن ڈور پالیسی کے ذریعے ضلع بھر میں شفاف اور موثر انتظامی خدمات کو یقینی بنایا جائے گا۔