ریٹائرڈ ملازمین کے لیے بڑی خبر — پالیسی میں اہم تبدیلی!
ریٹائرڈ ملازمین کے لیے بڑی خبر — پالیسی میں اہم تبدیلی!
وفاقی حکومت کے بعد اب حکومتِ پنجاب نے بھی ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت کی صورت میں تنخواہ یا پنشن میں سے ایک انتخاب سے متعلق جاری کیا گیا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔
محکمہ خزانہ پنجاب کے اعلامیے کے مطابق، صوبائی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں سابقہ مراسلہ یکم جولائی 2025ء سے منسوخ تصور ہوگا۔ اس فیصلے کے بعد ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی دوبارہ تقرری کی صورت میں تنخواہ یا پنشن کے انتخاب سے متعلق پہلے جاری ہدایات اب نافذ العمل نہیں رہیں۔
یہ پیش رفت ریٹائرڈ ملازمین اور سرکاری اداروں دونوں کے لیے اہم سمجھی جا رہی ہے، جس کے اثرات آئندہ تقرریوں پر بھی مرتب ہوں گے۔