November 17, 2026

لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے : ڈی آئی جی سہیل اختر سکھیرا جب اے ایس پی ڈسکہ تھے تو

IMG-20260213-WA0199

لاتوں کے بھوت باتوں سے نہیں مانتے : ڈی آئی جی سہیل اختر سکھیرا جب اے ایس پی ڈسکہ تھے تو اشتہاریوں کے ساتھ پولیس کا ایک مقابلہ ہوا جس میںایک گیینگ کے تین اشتہاری پار ہو گئے تھے ، ان کر۔منلز کا پورے علاقے مین نام تھا ، جس کے بعدانکے ساتھیوں نے اے ایس پی کو فون کرکے کہا کہ تم نے ہمارا نقصان کیا ہے اب تیار رہو ہم بدلہ لیں گے اس موقع پر سہیل اخترسکھیرا گھبرا گئے تھے مگر انہوں نے میدان نہ چھوڑا ، چند ماہ بعد اسی گیینگ کے دو اور اشتہاری بھی ایک مقابلے میں پار ہو گئے تو گیینگ کے بچ جانے والے اشتہاریوں کا پیغام آیا کہ جناب ہم پیش ہونا چاہتے ہیں.اس طرح ڈسکہ کا ایک جرائم پیشہ گروہ اپنے انجام کو پہنچا تھا۔۔۔سہیل اختر سکھیرا کا جدی پشتی تعلق بھارت کے شہر گرداسپور کے ایک دوردراز گاؤں سے تھا ، قیام پاکستان کے موقع پر انکے دادا پاکستان کے شہر ہارون آباد کے ایک چک میں آباد ہوئے ، سہیل اختر کے والد بھی اعلیٰ تعلیمافتہ اور پولیس افسر تھے ۔ سہیل سکھیرا ایف ایس سی کرنے کے بعد امریکہ چلے گئے وہاں الیکٹریکل انجینئرنگ اور کمپیوٹر کورسز کیے اور انہیں وہاں ایک اچھی ملازمت مل گئی ، جب سیٹ ہو گئے تو والد صاحب نے حکم بھیجا واپس آجاؤ تمہارا پولیس کا ٹیسٹ دلوانا ہے ، سکھیرا صاحب پاکستان آئے اور پنجاب پولیس میں منتخب ہو گئے ۔۔۔۔۔آج کل سہیل اختر سکھیرا آر پی او کے فرائض انجام دے رہے ہیں.