ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)شہر کی معروف سماجی شخصیات سعود فاروق خان چغتائی
ہارون آباد/(نمائندہ خصوصی سٹی رپورٹر)شہر کی معروف سماجی شخصیات سعود فاروق خان چغتائی۔سجادخان۔فیاض رامے۔رانا فیاض عادل سلطان ۔حاجی یونس۔ریاض باجوہ راشد سعدی۔عدنان چوہدری ۔سیدنویدشاہ عثمانی چوہدری غلام دستگیر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا گیا تشدد پر مبنی انتہا پسندی کی روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے میں بڑھتی ہوئی شدت پسندی ، انتہا پسندی اور عدم برداشت کے رویّوں کی روک تھام سے متعلق شعور اجاگر کرنا ہے نوجوان نسل کو تعلیم ، رواداری ، برداشت اور باہمی ہم آہنگی کے ذریعے شدت پسندی سے بچایا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک پرامن اور ترقی یافتہ معاشرے کی تعمیر کے لیے ضروری ہے کہ اجتماعی طور پر نفرت انگیز سوچ اور تشدد پر مبنی رجحانات کو مسترد کیا جائے ۔ تشدد پر مبنی انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے تعلیمی اداروں ، والدین اور سماجی تنظیموں کو مشترکہ طور پر اپنا بھرپور کردار ادا کریں