November 17, 2026

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز سکھر میں سیپکو کے سیکڑوں ملازمین سی ای او

Screenshot_2026-02-13_142825

سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی دعا ان لاین نیوز
سکھر میں سیپکو کے سیکڑوں ملازمین سی ای او اعجاز احمد چنہ کی سوشل میڈیا پر کردار کشی اور انہیں بلیک میل کرنے کی سازش کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے ،گلوب چوک پر احتجاجی مظاہرہ و نعرے بازی ،سی ای او سیپکو اعجاز چنہ کو سوشل میڈیا پر بے بنیاد پروپیگنڈے کے ذریعے بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جسے کامیاب نہیں ہونے دیں گے ،رہنماؤں کا خطاب ،نیشنل سائبر کرائم ایجنسی سے فوری نوٹس لینے اور ملزمان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا

سکھر الیکٹرک پاور کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انجنیئر اعجاز احمد چنہ پر سوشل میڈیا پر جاری بے بنیاد پروپیگنڈے اور ان پر جھوٹے الزامات کے خلاف سیپکو کے سیکڑوں ملازمین اور افسران نے گلوب چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انجنیئر اعجاز احمد چنہ کے بطور سی ای او سیپکو چارج لینے کے بعد ادارے کی کارکردگی بہتر ہوئی لائن لاسسز میں کمی واقع ہوئی ہے اور ادارے کی جانب سے بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بھرپور مہم جاری ہے جس سے ادارے کو فائدہ ہوا ہے اعجاز احمد چنہ ملازم دوست افسر ہیں انہوں نے نہ صرف ادارے کی کارکردگی کو بہتر بنایا ہے بلکہ ہم ملازمین کے مسائل کو بھی حل کیا ہے اور انہیں سہولیات فراہم کی ہیں اور یہ سب کچھ چند عناصر سے برداشت نہیں ہورہا ہے اسلیے وہ سوشل میڈیا پر ان کی کردار کشی کرنے میں مصروف ہیں اور ان پر بے بنیاد اور من گھڑت الزامات لگا رہے ہیں ہم سیپکو کے ملازمین و افسران ایسے عناصر کی سخت مذمت کرتے ہیں اور انہیں تنبیہ کرتے ہیں کہ وہ اپنا قبلہ درست کرلیں اور بے بنیاد مہم۔جوئی بند کریں ورنہ ان عناصر کا گھیراؤ کریں گے مظاہرین نے نیشنل سائبر کرائم ایجنسی سے سوشل میڈیا پر کردار کشی کرنے والے عناصر کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کیا