November 17, 2026

نورپورتھل(راجہ نورالہی عاطف سے)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نور پور تھل میں معذور ی تشخیصی

IMG-20260213-WA0194

نورپورتھل(راجہ نورالہی عاطف سے)تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نور پور تھل میں معذور ی تشخیصی بورڈ کا اجلاس میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سرجن ڈاکٹر امیر عمر کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اس موقع پر چائلڈ سپیشلسٹ ڈاکٹر صائمہ بشیر جھمٹ، ڈاکٹر سندس مشتاق اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر رانامحمد اویس رضا بھی موجود تھے۔ بورڈ میٹنگ
کے دوران کل 28 افراد کا معائنہ کیا گیا۔
جسمانی عضلاتی: 05.جسمانی اعصابی 09.سماعت سے محروم 06.بصارت سے محروم 02.ریفر02 ۔جبکہ 04 غیر حاضر تھے۔اس میڈیکل بورڈ کا مقصد مستحق افراد کو معذوری کے سرٹیفکیٹ جاری کرنا تھا تاکہ وہ محکمہ سماجی بہبود کی جانب سے فراہم کردہ سرکاری فلاحی اسکیموں سے مستفید ہوسکیں۔