بلال چیمہ کو کیسے دھوکہ دے کر ق۔ت۔ل کیا گیا ؟ شو۔ٹر کے سی سی ڈی کی تفتیش میں انکشافات : عبدالرحمٰن بندیشہ کے جگری یار بلال چیمہ کو کس نے اور کس طرح ق۔ت۔ل کیا تھا ؟ سی سی ڈی فیصل آباد کے افسر صدیق چیمہ کے سامنے ایک گرفتار مجرم نے کیا انکشافات کیے تھے ؟ ۔۔۔۔۔ 2019 میں بلال چیمہ کو اپنے دوست عبدالرحمان بندیشہ کے ق۔ت۔ل کے کچھ دنوں بعد ہی موت کے گھاٹ اتار دیا تھا ۔۔۔۔ تب تو ملزمان نامعلوم رکھے گئے مگر چند ماہ قبل سی سی ڈی کے ایک افسر صدیق چیمہ نے جب کرائے کے ایک قا۔تل کو گرفتار کیا تو زوہیب نامی اس شو۔ٹر نے ساری کہانی بتا دی تھی ، زوہیب کے مطابق بلال چیمہ کے ق۔ت۔ل کے لیے نثار جٹ نے اسے 25 ہزار ایڈوانس اور ایک گاڑی فراہم کی تھی ،ساتھ ہی ہدایت کی کہ زندہ یا مردہ اسے جیسے بھی ہو جلد از جلد انجام کو پہنچاؤ وہ میرے لیے خطرہ ہے ۔۔۔۔ زوہیب کے بقول : وہ بلال چیمہ کو جانتاتھا اور اسے یقین تھا کہ بلال اسے ضرور ملے گا حالانکہ ان دنوں بلال چیمہ شدید خطرے کی وجہ سے کسی سے نہیں ملتا تھا اور اپنے دوستوں کے مخصوص گروپ تک محدد رہتا تھا ، زوہیب نے انکشاف کیا کہ وہ گوجرہ گیا اور اپنے سسرال کے گھر میں قیام کیا ، سب گھر والوں کو اس نے کہیں اور بھیج دیا کیونکہ اس کا بلال سے رابطہ ہو چکا تھا اور وہ اسے ملنے کے لیے آنے والا تھا ، کچھ دیر بعد جونہی بلال چیمہ گھر میں داخل ہوا تو زوہیب اور اسکے ساتھی نے کلاشن۔ کوف سے بر۔سٹ مارے جس سے بلال چیمہ موقع پر جان بحق ہو گیا ، انہوں نے پھر بلال چیمہ کی لا۔ش کو گاڑی کی ڈگی میں ڈالا اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کی طرف روانہ ہوئے ، وہ مسلسل نثار جٹ سے رابطہ کی کوشش میں رہے لیکن رابطہ نہ ہورہا تھا آخر جب وہ ایک جگہ نہر کے کنارے کھڑے تھے انکا نثار جٹ سے رابطہ ہو گیا اور نثار جٹ نے انہیں کہا کہ لا۔ش کو نہر میں ڈال دو اور خود اپنے گھروں کو جاؤ ۔۔۔۔۔ انہوں نے ایسا ہی کیا بلال چیمہ کی لا۔ش نہر مین بہا کر وہ اپنے اپنے گھر چلے گئے دوسری صبح نثار جٹ نے انہیں بتایا کہ بلال چیمہ کی لا۔ش نہر سے مل گئی ہے اور نامعلوم ملزمان کے خلاف پرچہ درج ہو گیا ہے تم میری گاڑی واپس کر جاؤ اور باقی پیسے بھی لے جاؤ ، وہ دوبارہ نثار جٹ کے ڈیرے پر گئے وہ بہت خوش تھا اس نے مزید 50 ہزار روپیہ دیا اور پیسے لے کر وہ واپس آگئے ۔۔۔۔۔یاد رہے کہ پولیس نے ملزم زوہیب کا بیان عدالت میں بھی دلوا دیا تھا جسکے بعد نثار جٹ کو بلال چیمہ ق۔ت۔ل کیس میں نامزد ملزم ٹھہرانے کی بات ہوئی تھی مگر پھر اس معاملے میں اچانک خاموشی چھا گئی جو ابھی تک قائم ہے ۔۔۔۔۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]