*تشدد و انتہاپسندی کی روک تھام کاعالمی دن کےموقع پرآگاہی واک کااہتمام*
میلسی(محمدمختارسولگی) دنیابھر میں عدم برداشت انتہاپسندی اور تشدد کا بڑھتاہوا رجحان انسانی زندگیوں کےلئے خطرہ ہے، معاشرے کےہر فرد کو بھائی چارے کی فضاقائم کرنے کےلئے کردار ادا کرناہوگا ۔عدم برداشت تشدد و انتہاپسندی کسی بھی صورت میں ہو معاشرے میں بگاڑ اور تباہی کاباعث ہے ۔ان خیالات کا اظہار تشدد انتہاپسندی کی روک تھام کےعالمی دن کے موقع میونسپل کمیٹی تا ریڑھی بازار امن واک میں شریک افراد نے کیا ۔امن واک میں میلسی ویسٹ منیجمنٹ کمپنی مینیجر فاروق خان،کلرک میونسپل کمیٹی ملک راشد معروف آرائیں، سینئر کلرک میونسپل کمیٹی اسامہ خان سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔