7

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) نامور قلمکارہ، مصنفہ اور ادیبہ محترمہ نبیلہ اکبر کا ایک اور اعزاز ، پاکستان

لاہور (راجہ نورالہی عاطف سے) نامور قلمکارہ، مصنفہ اور ادیبہ محترمہ نبیلہ اکبر کا ایک اور اعزاز ، پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن اسلام آباد کی بطور ایگزیکٹو ممبر گورننگ باڈی لاہور ڈویژن نامزد ۔ عوامی، سماجی ،تعلیمی ،ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار ۔ واضح رہے کہ محترمہ نبیلہ اکبر کا شمار سینیئر قلم کاروں اور کالم نگاروں میں ہوتا ہے ۔ اپنی اعلی ا خداداد صلاحیتوں کی وجہ سے وہ نامور ہیں ۔ موصوفہ قبل ازیں بطور صدر انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز خواتین ونگ لاہور گرانقدر تنظیمی خدمات سر انجام دے رہی ہیں ۔ ان کی شبانہ روز محنت کے نتیجے میں انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز کی تنظیمی فعالیت میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے ۔ دریں اثناء ممبر انٹرنیشنل یونین آف رائٹرز راجہ نور الہی عاطف ، سینیئر صحافیوں ایم نور دین ، سیٹھ ثمر سلطان، ملک غلام جیلانی وڈھل، ملک شوکت حیات کھارا، تصور عباس بھٹی اور دیگر نے ممتاز کالم نگار محترمہ نبیلہ اکبر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر دلی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں