خوشاب (راجہ نورالہی عاطف سے) ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر کی سربراہی میں ماہ رمضان المبارک میں افطار دستر خوان اور ڈی سی پوائنٹ کے حوالے سے جائزہ اجلاس منقعد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو خوشاب عبداللہ خان، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی شہباز وڑائچ جوہرآباد،دیگر محکموں کے افسران کے علاوہ شوگر ملز ایسوسی ایشنز ،فلور ملز ایسوسی ایشن ،پٹرول ایسوسی ایشنز اور خوشاب وجوہرآباد کے انجمن تاجران نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب ڈاکٹر جہانزیب حُسین لابر نے بتایا کہ وزیر اعلی ا پنجاب کی ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ خوشاب کی چاروں تحصیلوں میں روزہ داروں کی افطاری کے لیے ہسپتالوں ، لاری اڈوں ودیگر مین پوائنٹ پر افطار دستر خوان لگائے جائیں گے ۔اجلاس میں موجود تمام شرکاء نے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ ڈپٹی کمشنر خوشاب نےانجمن تاجران کو ماہ رمضان میں اشیاء خوردنوش کی سرکاری نرخوں پر دستیابی و فروخت کے لیےڈی سی پوائنٹ اور سٹال لگانے کے بھی احکامات صادر کیے۔
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں
مزید پڑھیں
مقبول خبریں
نیوز لیٹر میں شمولیت
تازہ ترین خبریں روزانہ اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کے لیے ہمارے نیوز لیٹر میں سبسکرائب کریں۔ بے فکر رہیں، ہمیں بھی سپیمنگ سے نفرت ہے!
[contact-form-7 id="287" title="subscribe"]