October 29, 2026

*‏وائس چئیرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو:*

20240916_065654

*‏وائس چئیرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے غیر رسمی گفتگو:*

*‏مجوزہ آئینی ترمیم آئین کی ساخت کو یکسر تبدیل کر دیگی، آئین کی ساخت کو تبدیل کرنے والی ترمیم ناقابل قبول ہے،*

*‏پارلیمنٹ نامکمل ہے تحریک انصاف کو ابھی مخصوص نشستیں نہیں ملی،* *خیبرپختونخوا سے سینیٹرز اب تک مکمل نہیں ہیں۔ایک نامکمل پارلیمنٹ آئین میں ترمیم نہیں کر سکتی،*

*‏50 سے زائد ترامیم کروانے میں اتنی عجلت کیوں دکھائی جا رہی ہے؟ یہ ترامیم آئین کا جنازہ نکالنے کا مترداف ہیں،*

*‏آبادی کے اضافے پر اسمبلی کی سیٹیں بڑھائی جاتی ہیں تو ترمیم کر کے صرف بلوچستان کی سٹیوں پر کیوں اضافہ کر رہے ہیں،*

*‏اگر ایسا ہوا تو سندھ اور سرائیکی بلیٹ بھی سیٹوں کا مطالبہ کریں گی،*

*‏حکومت کو عدلیہ کی تعیناتی اور تبادلوں کا احتیار نہیں ہونا چاہیے ،*

*‏فلور کراسنگ کی اجازت دی گئی تو پارلیمنٹ بکرا منڈی بن جائے گی،*

*‏مولانا فضل الرحمان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ وہ دباؤ میں نہیں آئے، وہ جانتے ہیں کہ آئینی ترمیم عجلت میں نہیں کی جاتی،*

*‏میں تمام سیاسی جماعتوں کو کہنا چاہتا ہوں کہ یہ مسودہ تسلی سے پڑھیں اور اس پر بحث مباحثہ ہو،*
*‏آئینی ترمیم حساس اور سنجیدہ مسلہ ہے عجلت میں اور نامکمل پارلیمنٹ سے کوئی ترمیم پاس کرنا نامناسب ہے،*

*‏بلاول کو پیغام دیتا ہوں کہ آپ کے نانانے 1973 میں آئین کے لیے اتفاق رائے پیدا کیا تھا، آپ اپنے نانا کے بنائے آئین کو دفن کررہے ہیں۔*