نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی زیر صدارت آئی ڈی سی سی کا اجلاس،
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی زیر صدارت آئی ڈی سی سی کا اجلاس، جامع نادرا/ووٹ اندراج فیز فائیو کا جائزہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر شہید بینظیرآباد محمد یوسف مجیدانو کی زیر صدارت این آئی این وی آر-فائیو کے تحت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی (IDCC) کا اہم اجلاس انکے دفتر میں منعقد کیا ہوا۔اجلاس میں نادرا/ووٹ اندراج مہم کے فیز فائیو کا تفصیلی جائزہ لیا گیا، خصوصاً مرد و خواتین ووٹرز کے درمیان فرق کم کرنے اور قومی شناختی کارڈز کے اجرا سے متعلق امور پر غور کیا گیا اس موقع پر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد یوسف مجیدانو نے متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ووٹر رجسٹریشن کے عمل کو مزید مؤثر بنانے کے لیے باہمی رابطہ اور تعاون کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ووٹرز کے اندراج میں اضافہ وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ انتخابی عمل میں مساوی نمائندگی ممکن ہو سکے۔ اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ ضلع میں ووٹر رجسٹریشن کے عمل کو شفاف، جامع اور مؤثر بنایا جائے گا تاکہ ہر اہل شہری کو ووٹ کے حق کے استعمال کا مساوی موقع فراہم کیا جا سکے۔اجلاس میں نادرا، محکمہ صحت، محکمہ اطلاعات، محکمہ تعلیم، سوشل ویلفیئر، لوکل گورنمنٹ، وومین ڈیولپمنٹ، پاپولیشن ویلفیئر، میونسپل کارپوریشن سمیت مختلف سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔