نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈی آئی جی پی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کی زیرِ
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ڈی آئی جی پی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن کی زیرِ صدارت اشتہاری و مفرور ملزمان سے متعلق اہم اجلاس ڈی آئی جی پولیس شہید بینظیر آباد رینج جناب فیصل بشیر میمن کی زیرِ صدارت رینج آفس میں اشتہاری و مفرور ملزمان کی گرفتاریوں کے حوالے سے اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں رینج کے تینوں اضلاع کے پی ڈی ایس پیز اور پی ڈی ایس پی رینج آفس علی حسن شر نے شرکت کی۔اجلاس میں ملزمان کی گرفتاری سے متعلق کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ ڈی آئی جی پی ایس بی اے رینج فیصل بشیر میمن نے ہدایت کی کہ سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کو اولین ترجیح دیتے ہوئے ٹارگٹڈ کارروائیاں مزید تیز کی جائیں اور فہرستوں کو اپڈیٹ رکھا جائے۔ غفلت برتنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ امن و امان برقرار رکھا جا سکے