November 17, 2026

سکھر:بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی ٹنڈومستی میمن محلہ میں چار ماہ قبل ہونے والے جھگڑے کے

IMG-20260212-WA0225

سکھر:بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی ٹنڈومستی میمن محلہ میں چار ماہ قبل ہونے والے جھگڑے کے زخمیوں سے متعلق تھرڈ ایڈیشنل جج خیرپور کے فیصلے کو چیلنج کرنے کے لیے دائر درخواست پر سندھ ہائی کورٹ بئنچ سکھر میں سماعت ہوئی، عدالت نے تفتیشی افسر کو زخمیوں کے بیانات قلمبند کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا، تفصیلات کے مطابق سندھ ہائی کورٹ بئنچ سکھر میں مائی ارشاد زوجہ غلام سرور کی جانب سے وکیل فرزانہ بھٹی کے توسط سے تھرڈ ایڈیشنل جج خیرپور کے فیصلے کو چئلنج کرنے کے حوالے سے دائر درخواست کی سماعت جسٹس خالد حسین شاہانی کی سنگل بینچ میں ہوئی، دورانِ سماعت مائی سیما لاشاری زوجہ محمد ملوک کے وکیل یاسر رند نے مؤقف اختیار کیا کہ اپنے گھر کی حدود میں مسجد تعمیر کرنے پر مائی ارشاد کے فریق کے افراد نے 15 اکتوبر 2025ع کو حملہ کر کے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گولیاں لگنے سے کامران ولد غلام رسول، سفیر، نوید اور 6 سالہ گونگی بچی حرا بتول زخمی ہو گئے، جنہیں علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، واقعے کے بعد ٹنڈومستی تھانے کی پولیس نے زخمیوں کی ایف آئی آر درج کرنے کے بجائے الٹا مائی ارشاد زوجہ غلام سرور کی مدعیت میں مذکورہ زخمیوں سمیت غلام رسول، وقار، مائی منظوراں خاتون اور مائی سیڻی خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا، بعد ازاں متاثرہ فریق نے ایف آئی آر کے اندراج کے لیے خیرپور کی تھرڈ ایڈیشنل جج کی عدالت میں دفعہ 22-اے کے تحت درخواست دائر کی، تھرڈ ایڈیشنل جج خیرپور کی عدالت نے زخمی فریق کی درخواست پر ايف آئي آر داخل کرنے کا فیصلہ سنایا تھا، سندھ ہائی کورٹ سکھر میں جسٹس خالد حسین شاہانی نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد تفتیشی افسر کو زخمیوں کے بیانات قلمبند کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی هي