سکھر سے خبر دے رھے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سندھ ہائی کورٹ بئنچ سکھر میں کنڈیارو تعلقہ کے گاؤں حاجی سائیں وکھرا کی رہائشی مائی اسلام
سکھر سے خبر دے رھے بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی سندھ ہائی کورٹ بئنچ سکھر میں کنڈیارو تعلقہ کے گاؤں حاجی سائیں وکھرا کی رہائشی مائی اسلام بی بی کی جانب سے اپنے نوجوان بیٹے شاہ محمد چانڈیو کے قتل کا مقدمہ درج نہ ہونے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت جسٹس خالد حسین شاہانی کی سنگل بینچ نے کی، درخواست گزار خاتون کے وکیل علی اکبر شر نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ 13 اکتوبر 2025ع کو نوشہرو فیروز تھانے کی حدود میں پولیس نے 23 سالہ دیہی مزدور شاہ محمد ولد مرحوم غنیر خان چانڈیو کو بے گناہ جعلی مقابلے میں قتل کیا، واقعے کی ایف آئی آر درج کرانے کے لیے سیشن جج نوشہرو فیروز امیر علی مہیسَر کی عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی، جسے عدالت نے مسترد کر دیا، بعد ازاں مقتول کی والدہ نے سندھ ہائی کورٹ بئنچ سکھر میں درخواست دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ جعلی پولیس مقابلے میں قتل کیے گئے ان کے نوجوان بیٹے کا مقدمہ پٹیشن میں نامزد ایس ایس پی نوشہرو فیروز، ڈی ایس پی کمپلین سیل نوشہرو فیروز، ایس ایچ او/ایس آئی پی خادم حسین راجپر، ڈی ایس پی سٹی نوشہرو فیروز سردار احمد چانڈیو، ایس ایچ او نوشہرو فیروز راجا نوید سرفراز، ایس ایچ او کنڈیارو اسد نبی کچھی، نوشہرو فیروز تھانے کے اے ایس آئی زاہد کلہوڑو، اے ایس آئی محمد نواز خشک، اے ایس آئی راحب کلہوڑو اور پولیس کانسٹیبل گل محمد عرف گلرو چانڈیو کے خلاف درج کر کے انصاف فراہم کیا جائے، عدالت نے درخواست گزار کی فریاد منظور کرتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا اور ایس ایس پی نوشہرو فیروز سمیت دیگر نامزد پولیس افسران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 27 فروری کو طلب کر لیا هي.