November 17, 2026

میانوالی (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے “دھی رانی پروگرام” کے تحت

IMG-20260212-WA0199

میانوالی (راجہ نورالہی عاطف سے) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے “دھی رانی پروگرام” کے تحت میانوالی میں ایک پروقار اجتماعی شادی کی تقریب منعقد کی گئ۔ جس میں 189 جوڑوں کو باعزت انداز میں رشتۂ ازدواج میں منسلک کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے ہر جوڑے کو 2 لاکھ روپے سلامی بھی دی گئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی صوبائی وزیر برائے سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ تھے۔حکومتِ پنجاب کی جانب سے ہر جوڑے کو 2 لاکھ روپے سلامی دی گئی تاکہ نئے گھر کی شروعات آسان ہو سکےمہمانِ خصوصی صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ نے نومنتخب جوڑوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ “دھی رانی پروگرام” ضرورت مند خاندانوں کے لیے صرف مدد نہیں بلکہ عزت اور سہارا ہےشرکاء نے پروگرام کو سراہتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔