کمالیہ ۔افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف عمرہ کی سعادت پر چوہدری خوشی محمد جٹ و
کمالیہ ۔افضل کھیتران ڈسٹرکٹ بیورو چیف
عمرہ کی سعادت پر چوہدری خوشی محمد جٹ و گروپ کی جانب سے چوہدری عبدالجبار گریوال فیملی کو مبارکباد، مکہ مکرمہ سے ٹیلی فونک رابطہ، افواجِ پاکستان اور وطنِ عزیز کے لیے خصوصی دعائیں
مکہ مکرمہ: چوہدری عبدالجبار گریوال ایڈووکیٹ اور ان کی فیملی نے مکہ مکرمہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کی۔ اس موقع پر ان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا گیا، جس میں انہوں نے بتایا کہ بیت اللہ شریف میں حاضری کے دوران پاکستان کی سلامتی، افواجِ پاکستان کی سربلندی، استحکام اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔
چوہدری عبدالجبار گریوال ایڈووکیٹ نے پوری امتِ مسلمہ کے اتحاد، امن اور بھائی چارے کے لیے بھی اللہ تعالیٰ کے حضور دستِ دعا بلند کیے اور کہا کہ مقدس مقامات پر عبادت اور دعا کی قبولیت زندگی کے بابرکت لمحات میں شامل ہے۔
دریں اثناء سابق امیدوار صوبائی اسمبلی چوہدری خوشی محمد جٹ اور ان کے گروپ کی جانب سے چوہدری عبدالجبار گریوال ایڈووکیٹ فیملی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی گئی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس بابرکت سفر کو قبول فرمائے اور ان کی عبادات و دعاؤں کو شرفِ قبولیت عطا کرے۔