November 17, 2026

کوآرڈینیٹر ایڈووکیٹ ملک وقاص احمد بگھور — عوامی خدمت کا تسلسل خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف

IMG-20260118-WA0119(1)

کوآرڈینیٹر ایڈووکیٹ ملک وقاص احمد بگھور — عوامی خدمت کا تسلسل

خصوصی تحریر: راجہ نورالہی عاطف

سیاست اگر حقیقی معنوں میں عوامی خدمت کا نام ہے تو اس کا اصل امتحان میدانِ عمل میں ہوتا ہے۔ حلقے کے مسائل کو سمجھنا، لوگوں کی دہلیز تک پہنچنا اور ان کے دکھ درد میں شریک ہونا ہی ایک کامیاب عوامی نمائندے اور اس کی ٹیم کی پہچان ہے۔ ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کے وژن کے مطابق کوآرڈی نیٹر ملک وقاص احمد بگھور جس انداز سے عوامی فلاح و بہبود کے مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں، وہ قابلِ تحسین ہے۔
کوآرڈینیٹر ایڈووکیٹ ملک وقاص احمد بگھور کے مطابق انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کا وژن ہمیشہ ترقی، شفافیت اور عوامی مسائل کے عملی حل کے گرد گھومتا ہے۔ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ترقی صرف نعروں سے نہیں بلکہ مربوط منصوبہ بندی، مستقل مزاجی اور ٹیم ورک سے ممکن ہے۔ نمبردار ملک اسد عباس بگھور اورسوشل ورکر متاع خان بلوچ کا کہنا ہے کہ عوام دوستی کی عظیم سوچ کو عملی جامہ پہنانے میں ایڈووکیٹ ملک وقاص احمد بگھور کا کردار نمایاں دکھائی دیتا ہے۔ وہ حلقے کے عوام سے براہِ راست رابطے کو اپنی ترجیح بنائے ہوئے ہیں اور روزمرہ مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ اداروں سے مؤثر رابطہ رکھتے ہیں۔
علاقے میں بنیادی سہولیات کی فراہمی، سڑکوں کی تعمیر و مرمت، سیوریج کے مسائل کا حل، پینے کے صاف پانی کی دستیابی اور تعلیمی و صحت کے شعبوں میں بہتری جیسے امور پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ایڈووکیٹ ملک وقاص احمد بگھور نہ صرف ان منصوبوں کی نگرانی کرتے ہیں بلکہ عوامی شکایات کے ازالے کے لیے پاکستان ہاوس میں کھلی کچہری جیسے انداز کو بھی فروغ دے رہے ہیں تاکہ ہر فرد کو اپنی بات کہنے کا موقع مل سکے۔
نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع، فنی تربیت کے پروگرام اور کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد بھی اس وژن کا حصہ ہے۔وفاقی پارلیمانی سیکرٹری و ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کی رہنمائی میں نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے اور انہیں بااختیار بنانے کی کوششیں جاری ہیں، جبکہ ایڈووکیٹ ملک وقاص احمد بگھور ان اقدامات کو عملی شکل دینے میں متحرک کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایڈووکیٹ ملک وقاص احمد بگھور کا راقم الحروف (راجہ نورالہی عاطف ) کے ساتھ ایک خصوصی نشست کے دوران کہنا تھا کہ عوامی خدمت کا اصل معیار یہی ہے کہ نمائندے اور ان کی ٹیم ہر وقت دستیاب ہوں۔ خوشی اور غم کی ہر گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑا ہونا ہی اصل سیاست ہے۔ یہی وجہ ہے کہ حلقے میں ایک مثبت تبدیلی کا احساس ابھر رہا ہے اور لوگوں کا اعتماد مضبوط ہو رہا ہے۔ عوامی سماجی حلقوں کے مطابق
یہ کہنا بے جا نہ ہوگا کہ ایم این اے انجینئر ملک گل اصغر خان بگھور کے وژن اور کوآرڈی نیٹر ایڈووکیٹ ملک وقاص احمد بگھور کی عملی کاوشوں نے عوامی خدمت کو ایک نئے انداز میں پیش کیا ہے۔ اگر یہی جذبہ اور تسلسل برقرار رہا تو یقینا” ترقی اور خوشحالی کے ثمرات ہر گھر تک پہنچیں گے، اور یہ سفر عوامی اعتماد اور خدمت کے جذبے سے مزید مستحکم ہوتا چلا جائے گا۔