وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا قومی رحمت العالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب۔
وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کا قومی رحمت العالمین ﷺ کانفرنس سے خطاب۔
عید میلاد النبی ﷺ کے پر مسرت موقع پر پوری امت مسلمہ خصوصا اہل پاکستان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں،
عشرہ رحمت العالمین ﷺ کے انعقاد پر محکمہ مذہبی امور اور دیگر متعلقہ محکموں کے حکام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،
حضور ﷺ کی ولادت نہ صرف عالم اسلام بلکہ پوری عالم انسانیت کے لئے باعث رحمت ہے،
آپ ﷺ سے محبت اور آپﷺ کی تعلیمات کی پیروی ایمان کا بنیادی تقاضا ہے،
آپﷺ کا اسوہ حسنہ تمام انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے،
آپﷺ کی آفاقی تعلیمات زندگی کے تمام شعبوں کا احاطہ کرتی ہیں،
آپﷺ نے خواتین، بچوں، یتیموں، اقلیتوں اور غلاموں سمیت سب کے حقوق کا واضح تعین کیا ہے،
آپﷺ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کر انسان دنیا اور آخرت میں کامیابی سے ہمکنار ہو سکتا ہے،
آپﷺ نے انسانیت، محبت، امن، عدل و انصاف اور ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا درس دیا،
آپﷺ کا خطبہ حجتہ الوداع ایک ایسا منشور ہے جو رہتی دنیا تک بنی نوع انسان کے لئے رہنمائی کا سرچشمہ ہے،
اسلام جنگوں سے نہیں بلکہ آپﷺ کی حسن سیرت اور کردار سے پھیلا،
غیر مسلموں نے آپﷺ کے عملی کردار سے متاث