میلسی(بیو رو چیف ) ماہ ربیع الاول وہ عظیم ماہ ہے جس میں امام الانبیاء حبیب کبریائی ، فخر موجودات، باعث تخلیق کائنات حضرت محمد صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت ہوئی۔ آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام جہانوں کے لئے رحمت بن کر آئے۔ آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وجود مسعود سے پوری دنیا میں نور
میلسی(بیو رو چیف ) ماہ ربیع الاول وہ عظیم ماہ ہے جس میں امام الانبیاء حبیب کبریائی ، فخر موجودات، باعث تخلیق کائنات حضرت محمد صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت ہوئی۔ آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام جہانوں کے لئے رحمت بن کر آئے۔ آپ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے وجود مسعود سے پوری دنیا میں نور حق پھیلا اور کفرو باطل کی آپ کی آمدسے تاریکیاں چھٹ گئیں خاتم النبین صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد سے کائنات نور سے منور ہوئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد سے آدمی کی جہالت دورہوئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد سے آدمی انسان بنا ،محمدرسول صلی اللہ علیہ وسلم تمام جہانوں کے لیے رحمت بن کرآئے ہیں تمام مسلمانوں کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد مبارک ہو ، امت مسلمہ کواس پرمسرت موقع پراتحادامت پرزوردیناچاہئے اس وقت امت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کوآپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت منانے کے ساتھ ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کواپنانے کی بھی ضرورت ہے ان خیالات کا اظہار راؤ شفیق الرحمن ،راؤ رئیس خان ٹھاکر،راو شہروز خان ٹھاکراور راؤعاشر خان نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا