سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) سرگودھا کی بیٹی محراب فاطمہ نے سی ایم کرکٹ ٹورنامنٹ میں
سرگودھا (راجہ نورالہی عاطف سے) سرگودھا کی بیٹی محراب فاطمہ نے سی ایم کرکٹ ٹورنامنٹ میں جہاں اہلیان سرگودھا کا سر اپنی بہترین کارکردگی سے بلند کیا ہے وہاں پر انہوں نے وومن کرکٹ ٹورنامنٹ میں بھی اپنی شاندار روایات کو قائم رکھتے ہوئے اول پوزیشن حاصل کی جس پر سابق امیدوار برائے صوبائی اسمبلی چوہدری محمد اقبال نے اعلی کارکردگی پر محراب فاطمہ کو 25 ہزار روپے نقد انعام جبکہ شیلڈ سے نوازا جس پر محراب فاطمہ نے چوہدری محمد اقبال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالٰی نے اگر اسی طرح ہمت دی تو آئندہ بھی سرگودھا کا نام کرکٹ کی دنیا میں بلند کرنے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھوں گی ۔چوہدری محمد اقبال نے محراب فاطمہ کے لیے دعاؤں کے ساتھ اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محراب فاطمہ جیسی بیٹی ہمارے لیے فخر کا باعث ہے جنہوں نے کرکٹ میں سرگودھا کا نام بلند کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا میری کوشش ہوگی کہ جب بھی میری بیٹی کامیابی حاصل کرے تو میں اسی طرح اسے انعامات سے نوازوں جس پر محراب فاطمہ نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشاءاللہ اہلیان سرگودھا کو اسی طرح اپنی کامیابیوں سے نوازتی رہوں گی یاد رہے کہ محراب فاطمہ سرگودھا کے صحافی طارق قریشی کی صاحبزادی ہیں جنہوں نے ہمیشہ کرکٹ کی دنیا میں ایک نام پیدا کیا ہے۔ چوہدری محمد اقبال نے طارق قریشی اور ان کے اہل خانہ کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی بعد ازاں چودھری محمد اقبال کی جانب سے طارق قریشی محراب فاطمہ کی ٹیم منیجر اور اہل خانہ کے اعزاز میں شاندار ظہرانہ بھی دیا گیا۔