November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ)گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن سکھر میں سول ڈیفنس سکھر کے زیرِ اہتمام ریسکیو، فرسٹ

IMG-20260212-WA0181

سکھر(بیورورپورٹ)گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن سکھر میں سول ڈیفنس سکھر کے زیرِ اہتمام ریسکیو، فرسٹ ایڈ، فائیر سیفٹی اور سی پی آر کے موضوع پر ایک مفید اور معلوماتی تربیتی ورکشاپ کا انعقاد زیر نگرانی ایڈیشنل کنٹرولر سول ڈیفنس امیر الدین عباسی کے منعقد کیا گیا، جس میں 300 سے زائد طلباء و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ورکشاپ میں ڈپٹی چیف وارڈن و چیف انسٹرکٹر سول ڈیفنس سکھر ڈاکٹر سعید اعوان نے شرکاء کو محفوظ سکھر کے حوالے سے نہایت منفرد، آسان اور عملی انداز میں تربیت فراہم کی۔ تربیت کے دوران طلباء و طالبات کو ایمرجنسی کی صورت میں فوری ردعمل، ابتدائی طبی امداد، آگ لگنے کی صورت میں احتیاطی تدابیر اور سی پی آر کے بنیادی اصولوں سے مکمل آگاہی دی گئی۔اس موقع پر مہمانِ خاص طارق چوہان، چیئرمین نثار صدیقی ٹاؤن سکھر نے اپنے خطاب میں سول ڈیفنس سکھر کی کارکردگی کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سول ڈیفنس سکھر کی سندھ بھر میں کارکردگی سب سے نمایاں، شاندار اور مثالی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس سکھر نہ صرف ایمرجنسی حالات میں فوری رسپانس دینے کی صلاحیت رکھتی ہے بلکہ عوام میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے مسلسل تربیتی سرگرمیوں کا انعقاد کر کے معاشرے میں محفوظ طرزِ زندگی کو فروغ دے رہی ہے۔ آج کے دور میں ریسکیو، فرسٹ ایڈ، فائیر سیفٹی اور سی پی آر جیسی تربیت ہر طالب علم کے لیے انتہائی ضروری ہے کیونکہ حادثات، آگ لگنے اور دیگر ہنگامی صورتحال میں صرف چند منٹ کی درست کارروائی قیمتی جانیں بچا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس سکھر نے جس سنجیدگی اور محنت کے ساتھ تربیت کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، وہ قابلِ تقلید ہے اور دیگر اداروں کے لیے بھی ایک روشن مثال ہے۔کالج انتظامیہ کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا کہ انہوں نے طلباء و طالبات کی عملی تربیت کے لیے سول ڈیفنس سکھر کے ساتھ تعاون کیا، اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اس نوعیت کی ورکشاپس کا انعقاد کیا جاتا رہے گا تاکہ نوجوان نسل میں ذمہ داری، شعور اور ایمرجنسی سے نمٹنے کی صلاحیت پیدا ہو۔ورکشاپ کے اختتام پر گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن سکھر کے پرنسپل پروفیسر عطا اللہ سمیجو نے سول ڈیفنس سکھر کی خدمات کو سراہتے ہوئے ڈپٹی چیف وارڈن ڈاکٹر سعید اعوان اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا، اور کہا کہ ایسی تربیت طلباء و طالبات کے لیے وقت کی اہم ضرورت ہے۔اخر تربیت یافتہ اساتذہ اور طلباء وطالبات میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر محمد انیس خان،ذوالفقار،پوسٹ وارڈن شیخ عدنان،محمد فیاض موجود تھے