سکھر (بیورورپورٹ) جئے شاہ ٹاؤن کی یونین کمیٹی 4 ایوب گیٹ سکھر کے چیئرمین و سماجی شخصیت
سکھر (بیورورپورٹ) جئے شاہ ٹاؤن کی یونین کمیٹی 4 ایوب گیٹ سکھر کے چیئرمین و سماجی شخصیت محمد یاسین آرائیں نے کہا ہے کہ عوام کوانکے بنیادی و بلدیاتی حقوق فراہم کرنا پی پی نمائندگان و کارکنان کا اولین فریضہ ہے اور اس فرض کو شہید قائدین اور قائدین کے منشور کے مطابق مرتے دم تک جاری رکھا جائیگا، شہریوں کو بھی چاہئے کہ وہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کیلئے سکھر میونسپل کارپوریشن کے تحت کلین اینڈ گرین مہم کے سلسلے میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے یوسی صفائی عملے سے مکمل تعاون کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے علاقے میں ترقیاتی کاموں ، صفائی انتظامات سمیت نکاسی و فراہمی آب کے کاموں کا جائزہ لینے کے دورے کے دوران علاقہ مکینوں سے گفتگو کے دوران کیا یوسی چیئرمین و سماجی شخصیت محمد یاسین آرائیں کا مزید کہنا تھا کے ترجمان سندھ حکومت و بلدیہ سکھر کے مئیر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ کی ہدایات پرعلاقہ مکینوں کو بلدیاتی سہولیات کے حوالے سے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ انہیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑے، پی پی شہید وں کی جماعت ہے اور اسکے کارکنان و عوامی نمائندگان عوام کو بنیادی و بلدیاتی سہولیات فراہم کرنے کیلئے دن رات کوشاں ہیں انشاء اللہ شہریوں کے تعاون سے سکھر شہر کو کلین اینڈ گرین بنایا جائیگا۔