November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ)نیشنل اکاونٹیبلٹی بیورو ( نیب ) سکھر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے

Screenshot_2026-02-10_182100

سکھر(بیورورپورٹ)نیشنل اکاونٹیبلٹی بیورو ( نیب ) سکھر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر ایک پولیس اہلکار پر ایک کمسن بچی کو ہراساں کرنے سے متعلق الزامات زیرِ گردش ہیں۔ مذکورہ پولیس اہلکار عارضی اٹیچمنٹ پر نیب سکھر بلڈنگ کی حفاظت پر مامور تھا، جسے بعد ازاں پولیس کے حوالے کر دیا گیا تھا، تاہم اس واقعہ کو بنیاد بنا کر نیب سکھر پر بے بنیاد اور من گھڑت الزامات عائد کیے جا رہے ہیں، جن کی سختی سے تردید کی جاتی ہے۔نیب سکھر کا اس واقعہ میں ملوث فرد کے کردار سے کوئی تعلق نہیں ہے، نیب سکھر ہر معاملے میں قانون کے مطابق اور مکمل شفافیت کے ساتھ کارروائی پر یقین رکھتا ہے،عوام اور سوشل میڈیا صارفین سے گزارش ہے کہ نیب سکھر سے متعلق غیر مصدقہ اور گمراہ کن معلومات شیئر کرنے سے گریز کریں۔ شرپسند عناصر اور منفی پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق بروقت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔