November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ)سکھر پولیس کی اہم و کامیاب کاروائی، تھانہ سی سیکشن کی حدود آر او واپڈا آفیس

IMG-20260212-WA0175

سکھر(بیورورپورٹ)سکھر پولیس کی اہم و کامیاب کاروائی، تھانہ سی سیکشن کی حدود آر او واپڈا آفیس سے چوری کی گئی مہران کار کچھ ئی گھنٹوں کے اندر برآمد، مسروقہ کار اصل مالکان کے حوالے، ترجمان سکھر پولیس کے جاری بیان کے مطابق گذشتہ روز تھانہ سی سیکشن کی حدود آر او واپڈا آفیس سے شہری مشتاق حسین قریشی کی کار مہران نمبر BQX-188 نامعلوم ملزمان چوری کر کے فرار ہوگئے تھے،ایس ایس پی سکھر اظہر خان نے واقع کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو مسروقہ کار برآمد کرنے کی احکامات جاری کیے،جس پر فوری فریادی کی شکایت تھانہ سی سیکشن پر درج کروائی اور پولیس نے کار کی تلاش کیلئے کارروائیوں کا آغاز کردیا، ایس ایچ او تھانہ سی سیکشن احمد علی شر نے تکنیکی بنیادوں اور سی سی ٹی وی کی مدد سے حدود میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کار کو برآمد کرلیا گیا،پولیس نے چوری شدہ کار اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کے بعد اصل مالک مشتاق حسین قریشی کے حوالے کردی ، دوسری جانب چوری شدہ کار برآمد ہونے پر کار کے مالک نے ایس ایس پی سکھر اظہر خان اور پولیس پارٹی کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور سکھر پولیس کی کارکردگی کو سراہا، ایس ایس پی سکھر اظہر خان جانب سے پولیس پارٹی کی بہترین کاروائی پہ شاباشی کا پیغام اور سی سی تھرڈ دینے کا اعلان کیا گیا ہے ۔