سکھر(بیورورپورٹ)وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار کی باگڑجی میں کامیاب آپریشن پر سکھر پولیس
سکھر(بیورورپورٹ)وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار کی باگڑجی میں کامیاب آپریشن پر سکھر پولیس کو مبارکباد،ترجمان سکھر پولیس کے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار کا خطرناک اور بدنام زمانہ ڈاکوو¿ں کے خاتمے پر پولیس ٹیم کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین کرتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ سر کی قیمت والے ڈاکوو¿ں سمیت سخت جرائم پیشہ عناصر کا سرینڈر قانون کی بالادستی کی بڑی کامیابی ہے۔کچے کے علاقوں میں امن کے قیام کے لیے سندھ حکومت پرعزم ہے۔ٹوئٹ میں وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار کی شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایتکی ہیں ، وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے مزید کہا کہ امن و امان کے قیام کے لیے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کاوشیں قابل ستائش ہیں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی،ترجمان سکھر پولیس کے بیان کے مطابق وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجارنے صوبے بھر میں امن اور استحکام کے لیے مو¿ثر اقدامات جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔