*تھریڈ : سوشل میڈیا “آئینی ترمیم ” پر بیانیہ*_
_*تھریڈ : سوشل میڈیا “آئینی ترمیم ” پر بیانیہ*_
*_آئینی ترمیم پر مین سٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا ہر جگہ بات ہوئی ، مین سٹریم میڈیا کا زیادہ فوکس اس بات پر رہا کے نمبر پورے ہیں یا نہیں ، مولانا مان گئے یا نہیں . آئینی ترمیم پر حکومتی جماعتوں کے پاس بیان کرنے کو کچھ خاص نہیں تھا ، ہوتا بھی کیسے وزیر قانون نے خود کہا مجھے بھی ابھی ملا . جس ترمیم سے پاکستان کے 25 کروڑ عوام کا مستقبل جڑا ہے اس پر پاکستان کی پولیٹیکل پارٹیوں نے عوام کو کیا بتایا اس کے لیے اس آئینی ترمیم پر پارٹیوں کے سوشل میڈیا کاکچھ جائزہ لیتے ہیں ._*
*_تحریک انصاف ، ن لیگ اور پی پی پی کے آفیشل ایکس اکاؤنٹس میں دیکھا جائے تو تحریک انصاف نے 13 سے 17 ستمبر کے درمیان ایکس پوسٹس/ری پوسٹس میں ” آئین/constitution ” کا لفظ 208 مرتبہ لکھا جن کو 12 ملین ویوز ، جبکہ ن لیگ نے 7 مرتبہ جن کو 50 ہزار ویوزملے اور پی پی نے 3 مرتبہ جن کو 70 ہزار ویوز ملے_*