November 17, 2026

سکھر(بیورورپورٹ)پاکستان ریلوے ایمپلائز پریم یونین (سی بی اے) کے مرکزی سیکرٹری جنرل خیر محمد

Screenshot_2026-02-10_182100

سکھر(بیورورپورٹ)پاکستان ریلوے ایمپلائز پریم یونین (سی بی اے) کے مرکزی سیکرٹری جنرل خیر محمد تنیونے ریلوے ملازمین کی تنخواہوں میں بلاجواز تاخیر اور سیلری ٹور سسٹم میں موجود سنگین خامیوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے ملازمین کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جاتی، جس کی وجہ سے انہیں شدید مالی مشکلات، گھریلو پریشانیوں اور ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جبکہ دیگر تمام سرکاری اداروں کے ملازمین کو ہر ماہ باقاعدگی سے تنخواہیں ادا کی جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بروقت تنخواہ ہر ملازم کا بنیادی حق ہے اور اس میں تاخیر ناانصافی کے مترادف ہے، جو ملازمین کی کارکردگی اور ادارے کی مجموعی ساکھ کو بھی متاثر کرتی ہے۔ حکومتِ پاکستان اور ریلوے انتظامیہ سے پرزور مطالبہ کرتے ہے کہ ریلوے ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی بھی دیگر سرکاری اداروں کی طرح اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان ریونیو (اے جی پی آر) کے ذریعے کی جائے تاکہ ہر ماہ کی یکم تاریخ کو بلا تاخیر تنخواہیں ادا ہو سکیں اور ملازمین کو معاشی استحکام میسر آئے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے سیلری ٹور سسٹم میں موجود غیر شفاف اور غیر منصفانہ طریقۂ کار پر بھی سخت تحفظات کا اظہار کیا۔ اور مطالبہ کیا کہ سیلری ٹور سسٹم کو واضح، شفاف اور منصفانہ قواعد کے تحت ازسرِنو ترتیب دیا جائے۔جو چھوٹے ملازم جنھی کلاس فور کا ملاز کہا جاتا ہے T L A پر کام کرنے والے سکھر سے 343ملازم جن کے ابھی تک اپرول نھی ہوئے جس کو دو ماہ گزر گئے ہے اب ایک ہے نعرا لگائی گی وقت پر تنخواہ دو اور کام لو اگر ریلوے ملازمین کے ان جائز مطالبات پر سنجیدگی سے توجہ نہ دی گئی تو ملازمین میں بے چینی مزید بڑھ سکتی ہے، لہٰذا حکومتِ پاکستان اور ریلوے انتظامیہ فوری عملی اقدامات کرے تاکہ ریلوے ملازمین کو بروقت تنخواہوں اور واجبات کی ادائیگی یقینی بنائی جا سکے اور ادارہ بہتر انداز میں قومی خدمت انجام دے سکے۔