November 17, 2026

سکھر (بیورورپورٹ)سکھر پریس کلب کے معزز عہدیداران سالارِ صحافت لالا اسد پٹھان، صدر خالد

IMG-20260211-WA0216(1)

سکھر (بیورورپورٹ)سکھر پریس کلب کے معزز عہدیداران سالارِ صحافت لالا اسد پٹھان، صدر خالد بھنبھن، احقر رضوی، کامران شیخ، سلیم سھتو اور نصراللہ وسیر سمیت دیگر کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر شاپ کیپر ایسوسی ایشن غریب آباد سکھر کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی گئی۔
اس موقع پر ایسوسی ایشن کے چیئرمین حاجی محمد ریاض کوکر، صدر حاجی عبدالرشید قریشی، جنرل سیکریٹری حاجی محمد خلیل قادری اور دیگر عہدیداران سکھر پریس کلب پہنچے اور عہدیداران کو مبارکباد دی۔ نمائندگان نے خوشی کے اظہار کے طور پر گل دستے پیش کیے جبکہ روایتی محبت اور احترام کے اظہار کے طور پر اجرک اور سندھی ٹوپی بھی پہنائی۔ایسوسی ایشن رہنماؤں نے اس موقع پر کہا کہ عمرہ کی سعادت اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ پاک عمرہ کی ادائیگی کو قبول فرمائے، صحت و سلامتی عطا کرے اور مزید نیکیوں کی توفیق دے۔تقریب میں سینئر نائب صدر حاجی خالد محمود صدیقی، نائب صدر حاجی غلام رسول انصاری، محمد علی شیخ، زاہد حسین، اظہر صدیقی، راشد قریشی، محمد اکرم شیخ، نثار دایو، الطاف میمن، محمد یاسین قریشی، محمد عمران ملک، محمد عفی، محمد رحیم، محمد عارف شیخ، حاجی مبین شیخ اور دیگر بھی موجود تھے۔ تقریب خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر