ہارون آباد( )پاکستان مسلم لیگ نون کی ایم پی اے محترمہ بی بی وڈیری کا وائیٹل دسترخواں کادورہ
ہارون آباد( )پاکستان مسلم لیگ نون کی ایم پی اے محترمہ بی بی وڈیری کا وائیٹل دسترخواں کادورہ سرپرست وائٹل گروپ حاجی محمد سعید سے ملاقات کی۔ ایم پی اے بی بی وڈیری نے کہا کہ جتنا ویلفیئر کا کام وائیٹل گروپ کر رہا ہے یہ اپ لوگوں کی خوش قسمتی ہے کہ اپ ہارون اباد کے رہائشی ہیں ۔میں نے دیکھا کہ یہاں ویٹل دسترخوان پر ہزاروں لوگوں کو کھانا بالکل مفت اور معیاری فراہم کیا جاتا ہے اس کے علاوہ ڈائلسز بالکل مفت ہو رہے ہیں اس کے علاوہ محترمہ بی بی وڈیری نے وائٹل فارمیسی کا بھی وزٹ کیا وہاں پر موجود ایڈمن وائیٹل فارمیسی چوہدری غلام رسول ضیا نے تمام تر صورتحال سے اگاہ کیا یہاں پر مریضوں کو ہر قسم کی ادویات بالکل مفت فراہم کی جاتی ہیں وائٹل گروپ اف کمپنیز کی جانب سے ڈلیوری کیسز ۔انکھوں کے اپریشن ۔ڈائلسز کے تمام تر اخراجات واٹر فارمیسی ادا کرتی ہے اس کے بعد بی بی وڈیری نے وائیٹل یونیفارم کے افس کا بھی وزٹ کیا جہاں پر یونیفارم شعبہ کے انچارج سیف اللہ خان نے یونی فارم ڈسٹریبیوشن پروگرام سے متعلق بریفنگ دی یونیفارم موسم کے لحاظ سے بچوں میں تقسیم کی جاتی ہیں پاکستان مسلم لیگ نون کی رہنما ایم پی اے بی بی وڈیری نے وائٹل گروپ کے تمام تر ویلفیئر کاموں کو سراہا اس موقع پر چوہدری ہارون الرشید۔طاہر توگیروی۔صدر جناح پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد سعود فاروق خان چغتائی۔سینئرنائب صدر سٹی پریس کلب رجسٹرڈ ہارون آباد ڈاکٹر ذوالفقار قریشی سابق وائس چیئرمین بلدیہ ملک ریاض خلجی سمیت دیگر اہم شخصیات بھی ہمراہ تھیں۔