10

میلسی(بیو رو چیف ) ڈی پی او آفس وہاڑی مرکزی گیٹ پر تعینات پولیس کے جوان سیکیورٹی کے سخت

میلسی(بیو رو چیف ) ڈی پی او آفس وہاڑی مرکزی گیٹ پر تعینات پولیس کے جوان سیکیورٹی کے سخت اور فول پروف انتظامات کو یقینی بنا رہے ہیں۔ دفتر میں داخل ہونے والے ہر شہری اور سرکاری ملازم کی مکمل چیکنگ کے بعد ہی اندر آنے کی اجازت دی جاتی ہے۔ جدید آن لائن گیجٹس اور ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے ہر آنے اور جانے والے فرد کا مکمل ریکارڈ محفوظ کیا جاتا ہے، جس میں شناختی کوائف اور آمد و رفت کا وقت درج کیا جاتا ہے۔ سیکیورٹی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرتے ہوئے اشتہاری ملزمان، عدالتی مفروران اور دیگر مشتبہ افراد کی فوری نشاندہی کے لیے آن لائن ڈیٹا بیس سے منسلک چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ کسی بھی مشکوک شخص کی صورت میں فوری طور پر متعلقہ تھانے اور اعلیٰ افسران کو اطلاع دی جاتی ہے تاکہ بروقت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔جدید آئی ٹی گیجٹس کے ذریعے 12 مجرمان اشتہاری، 07 عدالتی مفرور اور 30 ٹارگٹ افینڈرز کو گرفتار کر کے متعلقہ تھانہ جات کے حوالے کیا گیا۔ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال کی ہدایات کے مطابق ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بھی زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل اور دیگر ٹریفک خلاف ورزیوں کرنے والوں کی دفتر میں داخلے پر پابندی ہے۔ جرمانوں اور چالان کے ساتھ ساتھ شہریوں میں ٹریفک آگاہی کو فروغ دینے کے لیے بھی اقدامات جاری ہیں تاکہ محفوظ اور منظم ٹریفک نظام کو یقینی بنایا جا سکے۔ان تمام اقدامات کا مقصد سیکیورٹی کو مزید مؤثر بنانا، قانون کی بالادستی کو یقینی بنانا اور شہریوں میں احساسِ تحفظ کو مضبوط کرنا ہے۔ شہریوں نے گیٹ پر تعینات اے ایس آئی شہادت بھٹی، ہیڈ کنسٹیبل محمد صدیق اور کنسٹیبلان صابر علی، محمود احمد، وحید ارشاد، عاصم بلال، سرفراز حسین اور ٹریفک اسسٹنٹ محمد فاروق کی کارکردگی کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں