17

میلسی(بیو رو چیف ) ستھرا پنجاب کے ورکر کو زمیندار کے پالتو کتا نے کاٹ لیا۔ انتظامیہ معاملہ کو

میلسی(بیو رو چیف ) ستھرا پنجاب کے ورکر کو زمیندار کے پالتو کتا نے کاٹ لیا۔ انتظامیہ معاملہ کو دبنے کے لئے سرگرم، ورکرطبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ ستھرا پنجاب کے ورکر غلام یاسین نے ہسپتال میں بتایاکہ وہ آرا نمبر 1 پر کام میں مصروف تھا۔ کہ وہاں کے مقامی زمیندار کی موجودگی میں اسکی پالتو کتیا نے اس پر حملہ کردیا۔ جس سے وہ زخمی ہوگیا۔ ورکر کو طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میلسی پہنچا دیا گیا۔ جبکہ ستھرا پنجاب اور دیگر انتظامیہ اس معاملہ کو دبانے کے لئے سرگرم نظر آرہی ہے۔ جبکہ عوامی وسماجی حلقوں کے مطابق انتظامیہ کا لیبر سے ایسا رویہ قابل افسوس ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت دیگر حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں