10

میلسی(بیو ری چیف ) ڈائیو ایکسپریس کی جانب سے ادارے کے اسسٹنٹ منیجر آپریشنز (ویسٹ مینجمنٹ)

میلسی(بیو ری چیف ) ڈائیو ایکسپریس کی جانب سے ادارے کے اسسٹنٹ منیجر آپریشنز (ویسٹ مینجمنٹ) راؤ نعمان شفیق کو ستھرا پنجاب میں شاندار خدمات، محنت اور پیشہ ورانہ کارکردگی کے اعتراف میں تعریفی سند اور ایوارڈ سے نوازا گیا۔اس موقع پر منعقدہ تقریب میں ادارے کے ایگزیکٹو چیئرمین فیصل صدیقی نے راؤ نعمان شفیق کی تحصیل میلسی میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ادارے کی ترقی اور بہتری میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ راؤ نعمان شفیق آئندہ بھی اسی جذبے اور لگن کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے رہیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں