8

میلسی(بیو رو چیف ) پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر ملک ذوالفقار اعوان نے ایک اہم تنظیمی فیصلے

میلسی(بیو رو چیف ) پاکستان کسان اتحاد کے مرکزی صدر ملک ذوالفقار اعوان نے ایک اہم تنظیمی فیصلے کے تحت حق نواز بھٹی کو پاکستان کسان اتحاد کا ڈویژن صدر منتخب کر دیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔حق نواز بھٹی کی ڈویژن صدر کے عہدے پر تقرری کی خبر سامنے آتے ہی میلسی، وہاڑی اور ڈویژن بھر کے ہزاروں کسانوں اور کسان اتحاد کے کارکنان کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے میلسی پریس کلب کے چیرمین چوہدری محمد حسین اور دیگر ممبران نے حق نواز بھٹی کو ڈویژنل صدر بننے پر مبارک بادی۔۔ کسان رہنماؤں، عہدیداران اور کارکنان نے اس فیصلے کو کسانوں کے مسائل کے حل کی جانب ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں