9

انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات ریحان گل خٹک کا سنٹرل جیل مردان کا دورہ۔

انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات ریحان گل خٹک کا سنٹرل جیل مردان کا دورہ۔

اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل نے جیل کے مجموعی انتظامی امور اور کارکردگی پر جامع بریفنگ دی۔

پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ جناب اکرام اللہ خان کی خصوصی ہدایت پر انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات جناب ریحان گل خٹک نے سنٹرل جیل مردان کا دورہ کیا۔ ان کی آمد پر معزز آئی جی جیل خانہ جات کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ معزز آئی جی نے ایگزیکٹو افسران اور منسٹریل اسٹاف سے ملاقات کی اور ان کے درپیش مسائل سے آگاہی حاصل کی۔اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل نے جیل کے مجموعی انتظامی امور اور کارکردگی پر جامع بریفنگ دی، جس کے بعد معزز آئی جی نے جیل کے مختلف شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے کک ہاؤس، جیل ہسپتال، جووینائل سیکٹر، خواتین سیکٹر، اسکل ڈیولپمنٹ سینٹر اور کنٹرول روم کا دورہ کیا۔جیل ہسپتال کے دورے کے دوران معزز آئی جی نے زیرِ علاج قیدیوں سے ملاقات کی، ان کے جاری طبی علاج کا جائزہ لیا اور اطمینان کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ ادویات کے اسٹور کا بھی معائنہ کیا گیا، جو وافر مقدار میں معیاری ادویات سے مکمل طور پر لیس پایا گیا۔بعد ازاں معزز آئی جی جیل خانہ جات نے ڈیٹرجنٹ فیکٹری، مردانہ ٹیلرنگ ورکشاپ، خواتین ٹیلرنگ ورکشاپ اور بیڈ انڈسٹری کا بھی دورہ کیا اور جیل صنعت میں تیار کی جانے والی مصنوعات کے معیار کو سراہا۔معزز آئی جی نے قیدیوں کے مسائل بذاتِ خود سنے، تاہم کسی قسم کی شکایت موصول نہیں ہوئی۔ انہوں نے ملاقات کے لیے آنے والے سائلین سے بھی ملاقات کی اور انہیں حکومت کی جانب سے قیدیوں اور ان کے اہلِ خانہ کی سہولت کے لیے جاری فلاحی پالیسیوں سے آگاہ کیا۔اس موقع پر معزز آئی جی جیل خانہ جات نے شجرکاری مہم کا آغاز کرتے ہوئے جیل احاطے میں پودا بھی لگایا اور ماحولیاتی تحفظ کی اہمیت پر زور دیا۔مزید برآں انہوں نے جیل عملے کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کی اور عملے کی فلاح و بہبود کے لیے انسپکٹوریٹ کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔دورے کے اختتام پر معزز آئی جی جیل خانہ جات نے جدید سی سی ٹی وی کیمروں سے آراستہ نئے تزئین شدہ کنٹرول روم اور صوبے میں پہلی بار جیل عملے کے بچوں کے لیے قائم کی گئی جیل ایجوکیشنل اکیڈمی کا افتتاح کیا معزز آئی جی نے سپرنٹنڈنٹ جیل اور ان کی ٹیم کی پیشہ ورانہ لگن اور مؤثر انتظامی کارکردگی کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں