جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب کے دھی رانی پروگرام کی تقریب کے انعقادکے موقع پر
جوہرآباد (راجہ نورالہی عاطف سے) ضلع خوشاب کے دھی رانی پروگرام کی تقریب کے انعقادکے موقع پر وزیر برائے سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال پنجاب شوکت سہیل بٹ کی گورنمنٹ گریجویٹ کالج جوہر آباد آمد پر انہیں پرتپاک طریقے سے خوش آمدید کہاگیا۔
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ڈسٹرکٹ خوشاب ڈاکٹر ارم اقبال اور پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج جوہر آباد ڈاکٹر عاصم شہزاد جوئیہ کی جانب سے معزز مہمان کو صمیم قلب سے خوش آمدید کہا گیا اور انہیں گلدستہ پیش کیا گیا۔ ممبر صوبائ اسمبلی ملک محمد آصف بھاء سمیت سوشل ویلفئیر ڈیپارٹمنٹ کے آفیسرز اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی اس موقع پر موجودتھیں۔