نوابشاہ(بیورورپورٹ)پاکستان ریلویز سکھر کا دوہرا معیار یا ریلویز دشمنی،نیلامی میں نئی دکانوں کا ریٹ
نوابشاہ(بیورورپورٹ)پاکستان ریلویز سکھر کا دوہرا معیار یا ریلویز دشمنی،نیلامی میں نئی دکانوں کا ریٹ پرانی دکانوں سے زائد مقرر کردیا،ضلع بھر میں 229نئی دکانوں کی نیلامی کوئی شریک نہیں ہوا،تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلویز سکھر کی مبینہ ناکام پالیسی اور پاکستان ریلویز نوابشاہ کے افسران کی مبینہ نااہلی کے سبب ضلع شہید بینظیر آباد کے مختلف شہروں میں دوڑ،نوابشاہ،سکرنڈ اور قاضی احمد میں 229نئی دکانیں تعمیر کرکے نیلام کرنے کی نیلامی میں امیدواروں کی اکثریت نے حصہ نہیں لیا،بتایا جاتا ہے کہ پاکستان ریلویز سکھر کی جانب سے ضلع کے دیگر شہروں کی طرح دوڑ میں بھی نئی دکانیں تعمیر کرنے کا منصوبہ ہے،جسکی نیلامی کی تاریخ مقرر کی گئی،مگر گذشتہ روز ہونے والی اس نیلامی میں دوڑ شہر سے کسی امیدوار نے نئی دکانوں کی نیلامی میں حصہ نہیں لیا،شہریوں نے بتایا کہ نئی دکانوں کی نیلامی تو کی جارہی تھی مگر یہ دکانیں تعمیر شدہ نہیں ہیں اور انکا ریٹ فی دکان نو لاکھ روپے مقرر کیا گیا جبکہ پہلے سے تعمیر شدہ پرانی دکانوں کا ریٹ چھ لاکھ روپے مقرر کیا گیا،جبکہ پرانی دکانیں کمرشل ایریا میں ہیں،اور نئی دکانیں نان کمرشل ایریا میں ہیں،نئی دکانوں کا ریٹ فی دکان تین تا چار لاکھ روپے ہونا چاہئے تھا،مگر پاکستان ریلویز سکھر کی حکام نے اس نیلامی کو ناکام بنانے کے لئے نئی دکانوں کا ریٹ زائد مقرر کیا،جوکہ پاکستان ریلویز سے دشمنی کے مترادف ہے،شہریوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان ریلویز نوابشاہ کے افسران اور اہلکار ریلویز اراضی پر نئی دکانوں کی تعمیر اور اسکی نیلامی کے حق میں نہیں ہیں کیونکہ انکی ملی بھگت سے ریلوے اراضی پر قبضے ہورہے ہیں،شہریوں نے وفاقی وزیر ریلویز،چیف ایگزیکٹو آفیسر ریلویز لاہور،ڈائریکٹر جنرل پراپرٹی اینڈ لینڈ ریلویز لاہور اور ڈی ایس ریلویز سکھر سے مطالبہ کیا ہے کہ دوڑ شہر میں پاکستان ریلویز اور عوامی مفادکے پیش نظر ریلوے اراضی پر نئی دکانوں کی نیلامی میں مناسب ریٹ مقرر کئے جائیں