November 17, 2026

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ریجنل ڈائریکٹر محتسبِ اعلیٰ شہید بینظیرآباد کا سکرنڈ میں آگاہی

IMG-20260211-WA0260

نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)ریجنل ڈائریکٹر محتسبِ اعلیٰ شہید بینظیرآباد کا سکرنڈ میں آگاہی سیشن، عوام کو فوری انصاف کی فراہمی پر زور ریجنل ڈائریکٹر محتسبِ اعلیٰ شہید بینظیرآباد خان محمد زرداری کی جانب سے سکرنڈ میں محتسبِ اعلیٰ ادارے کے کردار، اختیارات اور عوام کو ریلیف کی فراہمی سے متعلق ایک جامع آگاہی سیشن منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر سرکاری افسران، سماجی رہنما، اساتذہ، طلبہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔آگاہی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے خان محمد زرداری نے کہا کہ محتسبِ اعلیٰ کا ادارہ عوام کو سرکاری محکموں کے خلاف شکایات کے ازالے کے لیے ایک مؤثر اور بااختیار فورم فراہم کرتا ہے، جہاں بغیر کسی فیس کے فوری، شفاف اور منصفانہ داد رسی کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ادارے کا بنیادی مقصد سرکاری دفاتر میں عوام کو درپیش مسائل کا بروقت حل یقینی بنانا ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ شہری اپنی شکایات براہِ راست ریجنل دفتر میں جمع کرا سکتے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عوام اپنے حقوق سے آگاہی حاصل کریں اور کسی بھی ناانصافی کی صورت میں بلا جھجھک محتسبِ اعلیٰ کے ادارے سے رجوع کریں تاکہ انہیں قانون کے مطابق ریلیف فراہم کیا جا سکے۔