نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)رکن صوبائی اسمبلی غلام قادر چانڈیو نے BBSHRRDB کے فیز
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)رکن صوبائی اسمبلی غلام قادر چانڈیو نے BBSHRRDB کے فیز XVI تربیتی پروگرام کا افتتاح کر دیاسکرنڈ کے مائیکرون انسٹی ٹیوٹ میں بینظیر بھٹو شہید ہیومن ریسورس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ (BBSHRRDB) کے فیز XVI کے تربیتی پروگرام کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی رکن صوبائی اسمبلی سندھ غلام قادر چانڈیو تھے۔ ان کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ سکرنڈ رمیز راجہ، ڈسٹرکٹ آفیسر BBSHRRDB ضلع شہید بینظیرآباد نیاز حسین اجن اور چیئرمین ٹاؤن کمیٹی سکرنڈ عزیر اختر شاہ بھی موجود تھے۔رکن صوبائی اسمبلی غلام قادر چانڈیو نے باقاعدہ طور پر تربیتی فیز XVI کا افتتاح کیا۔ مائیکرون انسٹی ٹیوٹ میں اس مرحلے کے تحت چار مختلف شعبہ جات میں تربیت فراہم کی جا رہی ہے جن میں کمپیوٹر آئی ٹی اسسٹنٹ، ویب ڈیولپمنٹ ود پائتھن، ڈریس میکنگ و اسٹیچنگ اور ہیئر اینڈ بیوٹی شامل ہیں۔ اس مرحلے میں مجموعی طور پر 80 تربیت یافتگان کو شامل کیا گیا ہے۔ایم پی اے غلام قادر چانڈیو نے سندھ حکومت کی جانب سے BBSHRRDB کے ذریعے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے اقدام کو سراہاانہوں نے ادارے کے لیبارٹریز اور کلاس رومز کا دورہ کیا اور تربیت کے ماحول پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہنر مندی کے یہ پروگرام نوجوانوں کو باعزت روزگار کے مواقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔تقریب کے دوران ڈسٹرکٹ آفیسر BBSHRRDB شہید بینظیرآباد نیاز حسین اجن نے ضلع میں جاری تربیتی سرگرمیوں اور بورڈ کی کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اسسٹنٹ کمشنر تعلقہ سکرنڈ رمیز راجہ نے سندھ حکومت کے اس اقدام کو قابلِ تحسین قرار دیتے ہوئے تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں کو تاکید کی کہ وہ اپنے متعلقہ شعبوں میں مہارت حاصل کریں تاکہ ان ہنر پر مبنی تربیت کی بدولت بہتر روزگار حاصل کر سکیں۔ چیئرمین ٹاؤن کمیٹی سکرنڈ عزیر اختر شاہ نے بھی BBSHRRDB کی کاوشوں کو سراہا اور نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر اسے اپنے کیریئر کا ذریعہ بنانے کی ترغیب دی۔تقریب کے اختتام پر رکن صوبائی اسمبلی غلام قادر چانڈیو نے اسسٹنٹ کمشنر، ڈسٹرکٹ آفیسر BBSHRRDB اور مائیکرون انسٹی ٹیوٹ کی انتظامیہ کے ہمراہ نجی شعبہ کے فیز XVI کے تحت تربیت حاصل کرنے والے نوجوانوں میں آفر آرڈر لیٹرز تقسیم کیے۔