ملتان کا بازار حسن (ہیرا منڈی)جو کبھی اپنی آب تا ب کی وجہ سے کافی مشہور تھا
ملتان کا بازار حسن (ہیرا منڈی)جو کبھی اپنی آب تا ب کی وجہ سے کافی مشہور تھا یہ بازار مخصوص طوائفوں کی وجہ سے مشہور تھا جو اپنے رقص اور موسیقی کی بدولت جاگیر داروں زمینداروں کا دل بہلایا کرتی تھیں اور وہ ان طوائفوں کے سرپرست اعلیٰ بھی رہے ہیں مُلتان کا بازار حسن ء1900 کے اوائل میں عروج پر تھا تب یہاں طوائفوں کی کافی تعداد موجود ہوتی تھی پھر بھٹو دور میں ان کوٹھوں کا وقت مقرر کیا گیا جو رات نو سے بارہ بجے تک کھلا رہتا تھا تاهم ضیاء لحق دور میں اسے مکمل بند کر دیا گیا جب یہ بازار بند ہوا تو طوائفوں نے ملتان کے مختلف محلوں کالونیوں میں رہائش اختیار کی تلخ حقیقت یہ ہے جو کام ایک مخصوص جگہ پر کیا جاتا تھا پھر وہ وسیع تر ہو گیا،
یہ سلسلہ رقص و موسیقی سے آگے فحاشی کی بلند ترین سطح پر آج بھی موجود ہے قدیم لوگ بتاتے ہیں کہ جو کھڑکیاں اب بند نظر آ رہی ہیں کبھی یہاں ہر کھڑکی پر طوائف کھڑی ہو کر گاہک کو دعوت دیا کرتی تھی تب چھوٹا دروازہ آپ دیکھ سکتے ہیں یہاں سے کسٹمر اوپر پرواز کیا کرتا تھا بتانے والے یہ بھی بتاتے ہیں کہ بازار حسن جب تک رہا صرف رقص وسرود ، موسیقی کی محفلیں سجا کرتی تھیں البتہ فحاشی کا جنم یہ بازار بند ہونے کے بعد ہوا جب یہ ملتان شہر کے گرد ونواح کے مختلف علاقوں میں شفٹ ہو ئے۔۔۔
اب یہاں بازارِ حُسن نام کی کوئی شئے نہیں ہے