November 17, 2026

*ٹرمپ سے ایفائے عہد؛ انڈونیشیا کی 8 ہزار فوجی اہلکاروں کو غزہ بھیجنے کی تیاری*

IMG-20260211-WA0239

*ٹرمپ سے ایفائے عہد؛ انڈونیشیا کی 8 ہزار فوجی اہلکاروں کو غزہ بھیجنے کی تیاری*

*💥انڈونیشیا کی فوج غزہ میں ٹرمپ کی امن فورس کا حصہ بنے گی*

انڈونیشیا نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پٹی میں امن فورس کا حصہ بننے کے لیے ممکنہ طور پر 5,000 سے 8,000 فوجی اہلکار بھیجنے کی تیاری کرلی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اگر انڈونیشیا کے فوجیوں کی حتمی طور پر تعیناتی ہوجاتی ہے تو یہ 1967 کے بعد غزہ میں تعینات ہونے والی پہلی غیر ملکی فوج ہوگی۔

انڈونیشیا کے فوجی غزہ میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مشرقی وسطیٰ امن منصوبے کے تحت تشکیل دی جانے والی بین الاقوامی امن فورس کا حصہ بنیں گے۔