October 8, 2026

ملک کے دیگر شہروں کی طرح مرکز ٹھینگی میں بھی جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و خروش سے منایا گیا۔

20240916_065654

ملک کے دیگر شہروں کی طرح مرکز ٹھینگی میں بھی جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و خروش سے منایا گیا۔

جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسولﷺ نے شرکت کی۔

وہاڑی (محمدمعظم جوئیہ ) ملک کے دیگر شہروں کی طرح مرکز ٹھینگی میں بھی جشن عید میلاد النبی ﷺ انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و خروش سے منایا گیا جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس میں ہزاروں کی تعداد میں عاشقان رسولﷺ نے شرکت کی
جلوس مدرسہ جامعہ ابو عبیدہ سے شروع ہو کر طے شدہ روٹ سے ھوتا ھوامرکزی جامعہ مسجد غوثیہ ٹھینگی اڈا کے احاطے میں اختتام پذیر ہوا اس موقع پر عاشقان رسولﷺ درود و سلام اور نعت خواں حضرات نے آقائے دوجہاں کے حضور نزرانہ عقیدت پیش کیے جبکہ مقامی علمائے کرام کے علاوہ ملک کے نامور علمائے کرام نے آقائے دوجہاں ﷺ کی ولادت باسعادت کے حوالے سے پر جوش خطاب کیے جلوس کے راستوں پر شہریوں کی جانب سے مختلف مقامات پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں لنگر اور ٹھنڈے پانی کی سبیلوں کا بھی اہتمام کیا گیا۔ ٹھینگی کے مختلف چکوک میں جشن عید میلاد النبی ﷺ عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ جشن عید میلاد النبی ﷺ کے جلوس میں ہزاروں عاشقان رسول کی شرکت۔عاشقان رسول درود و سلام اور نعت خواں نعت خوانی کرتے رہے۔فضا لبیک یارسول کے نعروں سے گونج اٹھی SHO ارشد تارڑ نے جلوس کی نگرانی خود کی پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئےہیں اراکین امن کمیٹی ۔تاجر کمیونٹی اور میلاد کمیٹی پر۔مشتمل انتظامیہ نے ابتدا سے لیکر اختتام تک تمام انتظامات اور زمہ داریاں احسن انداز میں پوری کئیں ۔۔۔۔۔