جھنگ (محمد ناصر ) فوڈاتھارٹی جھنگ کی غفلت یا سرد مہری پاؤڈر سے بنے ہوئے دودھ کی سرعام فروخت صارفین کثافت ملا پاؤڈ رکا بنا دودھ استعمال کرنے کے باعث جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ جھنگ میں گوالے پاؤڈ رسے بنا ہوا دودھ شہر میں سپلائی کرتے ہے گھروں سے خریدا ہوا دودھ کو
جھنگ (محمد ناصر ) فوڈاتھارٹی جھنگ کی غفلت یا سرد مہری پاؤڈر سے بنے ہوئے دودھ کی سرعام فروخت صارفین کثافت ملا پاؤڈ رکا بنا دودھ استعمال کرنے کے باعث جان لیوا بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ جھنگ میں گوالے پاؤڈ رسے بنا ہوا دودھ شہر میں سپلائی کرتے ہے گھروں سے خریدا ہوا دودھ کو ڈیری میں لے جاکر کریم نکلوانے کے بعد بچے ہوئے دودھ میں سنگاڑے کا آٹا میٹھاسوڈا اور خطرناک کیمیکل ڈال کر اس میں کثافت ملا گندہ پانی ملاکرشہر بھر کے ہوٹلوں اورمکینوں کودیدہ دلیری سے سپلائی کردیاجاتا ہے محکمہ صحت کے حکام اور فوڈ اتھارٹی متعلقہ اتھارٹی تمام صورت حال جاننے کے باوجود کاروائی سے گریزاں ہے پاؤڈر بنایا گیا دودھ استعمال کرنے سے شہری خطرناک قسم کی موذی بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں دیہاتوں کے مکینوں کاکہنا ہے کہ جب گوالوں کے دودھ کو زمین پرڈالا جائے تو پانی زمین جذب کرلیتی ہے اور پاؤڈر زمین کے اوپر صاف نظرآتا ہے جبکہ گھروں سے خریدا گیا دودھ ڈیر ی فارمز پر لے جاکر اس سے کریم نکلواکر اس میں پاؤڈ مکس کرکے سپلائی کیاجاتا یے جو انسانی جانوں کے لیے انتہائی خطرناک ہے ضلع جھنگ کے عوام نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی ڈپٹی کمشنر جھنگ سے اپیل کی کہ فی الفور فوڈ اتھارٹی کے ذریعے عوام کی صحت سے کھیلنے اور مکینوں کو بیماریوں میں مبتلا کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن کیا جائے