October 8, 2026

*اوکاڑہ ،،،، بیورو چیف جاوید راہی* اوکاڑہ( ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان نے ڈی پی او راشد ہدایت کے ہمراہ 12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس کا دورہ۔انہوں نے انتظامات اور سیکیورٹی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ 12 ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے خوشیوں کا پیغام ہے اور یہ دن ہمیں اسلامی تعلیمات پر عمل

IMG-20240917-WA0517

*اوکاڑہ ،،،، بیورو چیف جاوید راہی*

اوکاڑہ( ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان نے ڈی پی او راشد ہدایت کے ہمراہ 12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس کا دورہ۔انہوں نے انتظامات اور سیکیورٹی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا ہے کہ 12 ربیع الاول امت مسلمہ کے لیے خوشیوں کا پیغام ہے اور یہ دن ہمیں اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے اور ایک دوسرے سے پیار اور محبت کو بانٹنے کا درس دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے مرکزی جلوس کے روٹ پر عوامی سہولت کے پیش نظر بہترین انتظامات کیے گئے ہیں، وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام الناس کے لیے وسیع لنگر، نیاز ٹھنڈے میٹھے مشروبات کا بھی وسیع بندوبست کیا گیا ہے، اس موقع پر میلاد کمیٹی کے ممبران سمیت مختلف مسالک کے علمائے کرام اور امن کمیٹی کے ممبران نے دونوں افسران کا پرتپاک استقبال کیا، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے جلوس کے مرکزی کنٹرول روم کے سی سی ٹی وی کیمروں سے روٹ کے مختلف پوائنٹس پر سکیورٹی امور کا جائزہ لیا، ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) فرخ عتیق خان نے کہا کہ میونسپل کمیٹی کا عملہ روٹ کی صفائی ستھرائی کے لیے ڈیوٹی پر مامور رہے، اس کے ساتھ ساتھ روٹ پر پانی کا چھڑکاؤ بھی کیا جائے، لنگر اور نیاز کی تقسیم کے وقت نظم و ضبط کا خیال رکھا جائے، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو کے جوان مستعدی سے کام کریں اور پولیس اہلکار فول پروف سیکیورٹی کے فرائض سر انجام دیں اور جلوس کے اختتام تک تمام انتظامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔