11

میانوالی(اللہ نوازخان) گل بانو ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 50 معذوروں میں ویل چیئرزکی تقسیم۔”اولڈ

میانوالی(اللہ نوازخان) گل بانو ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 50 معذوروں میں ویل چیئرزکی تقسیم۔”اولڈ اینڈ اسپیشل ہوم”بھی پروگرام شروع کر دیا ہے۔ہمارا مشن ہے کہ زیادہ سے زیادہ انسانیت کی خدمت کریں۔بانی گلبانو ویلفیئر فاؤنڈیشن طارق ظفر اللہ خان کا اظہار خیال
تفصیلات کے مطابق گل بانو ویلفیر ٹرسٹ کے زیر اہتمام 50 معذوروں کو ویل چیئرز کا تحفہ دیا گیا۔ویل چیئرز کی تقسیم کے لیے ایک باقاعدہ تقریب کا اہتمام کیاگیا،جس میں مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔بانی گل بانو ویلفیئر فاؤنڈیشن طارق ظفر اللہ خان نے مہمانوں کا بھی شکریہ ادا کیاکہ آپ نے معذوروں کے لیے قیمتی وقت نکالا۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نےایک بہترین منصوبے “اولڈ اینڈ سپیشل ہوم” کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔”اولڈ اینڈ سپیشل ہوم”پروگرام ایک بہت بڑا منصوبہ ہے جہاں بے سہارا اور یتیم بچوں کو رہائیش بھی دی جائے گی اور ان کو تعلیم کے علاوہ دیگر سہولیات بھی مہیا کی جائیں گی تاکہ وہ اپنی زندگیاں اچھے طریقے سے گزار سکیں نیزبزرگ خواتین کو بھی رہائش کے علاوہ باعزت طریقے سے ضروریات زندگی دی جائیں گی۔طارق ظفر اللہ نے مزید کہا کہ ہمارا ویژن صرف رہائیش تک محدود نہیں بلکہ خواتین کو معاشی طور پر خود مختار بنانا بھی ہے۔اسی لیے ادارے میں جدید آئی ٹی لیب،ووکیشنل ٹریننگ سینٹر اور ایک منی خواتین مارکیٹ بھی قائم کی جا رہی ہے،تاکہ یہاں رہنے والی ہر بیٹی اور ماں معاشرے کا ایک فعال اور با اختیار حصہ بن سکے نیز یہ بھی کہ وہ کسی کے محتاج نہ رہیں۔طارق ظفراللہ خان نے عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ آپ ہمارا ساتھ دیں تاکہ انسانیت کی خدمت کا سفر جاری رہے۔بخاری شریف کی حدیث کے مطابق،”آدمی کا اپنا مال وہ ہے،جو اس نے آگے بھیج دیا اور جو چھوڑگیا وہ اس کا مال نہیں بلکہ یہ اس کے وارث کامال ہے”اس لیے ہمیں چاہیے کہ ذخیرہ آخرت کریں۔تقریب کے مہمان خصوصی ایس ایچ او تھانہ کالاباغ عبدالرؤف خان صاحب تھے۔اس پروقار تقریب میں علاقے کی ممتاز شخصیات فیصل کیانی صاحب،ملک نواز صاحب اور میڈیا کوآرڈینیٹر جاوید دانش صاحب کے علاوہ مختلف شعبئہ زندگی سے وابستہ افراد نے شرکت کی۔عوامی حلقوں کی طرف سے بھی گل بانو ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مثبت کاموں کو سراہاجا رہا ہے۔واضح رہے کہ گل بانو ویلفیئر فاؤنڈیشن ایک رجسٹرڈتنظیم ہے اور انسانی خدمت کے لیے اس کی قربانیاں بے شمار ہیں۔اس تنظیم کے تحت تعلیم،کھیل،صحت سمیت کئی شعبوں میں بلا تفریق کام کیا جا رہا ہے۔بانی فاؤنڈیشن کا کہنا تھا کہ ہمارا مشن ہے کہ زیادہ سے زیادہ انسانیت کی خدمت کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں