نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)شہید بینظیر آباد رینج میں ڈویژنل انڈر ٹوئنٹی فائیو اسپورٹس فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح بلاول اسپورٹس کمپلیکس میں شاندار انداز میں کیا گیا۔ افتتاحی تقریب میں ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد رینج فیصل بشیر میمن، کمشنر نواب شاہ شہمیر خان بھٹو نے بطورِ مہمانانِ خصوصی شرکت کی۔
اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی شہید بینظیرآباد فیصل بشیر میمن نے کہا کہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، کھیلوں کے مقابلے نہ صرف جسمانی فٹنس کو بہتر بناتے ہیں بلکہ نظم و ضبط، ٹیم ورک اور برداشت جیسے اوصاف بھی پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور سول انتظامیہ نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لیے مشترکہ طور پر ایسے پروگراموں کا انعقاد جاری رکھے گی۔کمشنر نواب شاہ نے اسپورٹس فیسٹیول کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ انڈر ٹوئنٹی فائیو نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ سے معاشرے میں مثبت سوچ کو تقویت ملتی ہے اور نوجوان نسل کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا۔واضح رھے کےاسپورٹس فیسٹیول کے دوران مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں جن میں ڈویژن بھر سے تعلق رکھنے والے نوجوان کھلاڑی بھرپور جوش و جذبے سے حصہ لے رہے ہیں۔ افتتاحی تقریب کے اختتام پر شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کھیلوں کے فروغ کے لیے اس طرح کے مقابلے مستقبل میں بھی تسلسل کے ساتھ منعقد کیے جائیں گے۔
نوابشاہ (رپورٹ. انور عادل خانزادہ)شہید بینظیر آباد رینج میں ڈویژنل انڈر ٹوئنٹی فائیو اسپورٹس فیسٹیول
میانوالی(اللہ نوازخان) گل بانو ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 50 معذوروں میں ویل چیئرزکی تقسیم۔”اولڈ
عمرکوٹ رپورٹ بیوروچیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی کنری،، نجی زرعی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے
*کارڈیو میٹابولک بیماریوں سے بچاؤ کے لیے طرزِ زندگی اور غذائی عادات میں تبدیلی ناگزیر ہے، ماہرین
سکھر بیورو چیف سید نصیر حسین زیدی۔ دعا ان لاین نیوز ایچ ڈی چینل۔۔سکھر روھڑی )ایسوسی ایٹ